وجے نگر کالونی میں مسجد اقصی کا رکھا گیا سنگ بنیاد
رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
بڑوت/باغپت (٢١ ستمبر ٢٠١٩ آئی این اے نیوز)
قصبہ بڑوت کی وجے نگر کالونی میں بڑکا روڑ پر واقع پولٹیکنک سے متصل مسلم بستی میں آٓج مسجد اقصی کا سنگ بنیاد علماء کرام ہاتھوں رکھا گیا،
اس موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت شہر امام و خطیب حضرت مولانا عارف الحق صاحب بڑوتوی نے فرمائی،جبکہ سرپرستی حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیت علماء ضلع باغپت نے فرمائی،جبکہ نظامت کے فرائض قاری عبد الواجد اشرفی نے انجام دیئے،
مجلس کا اٰغاز تلاوت کلام اللہ اور ھدیہ نعت نبی پیش کرکے کیا گیا ،
حضرت مولانا ریاض احمد صاحب نے اپنے خطاب میں مسجد کی فضیلت اور تعمیر مسجد کے فضائل کو بیان کیا جس پر اہل محلہ اور سامعین نے خوب تعاون کیا،اور مسجد کی تعمیر کی مکمل پختہ عزائم کیئے،
حضرت مولانا محمد عارف الحق صاحب نے مسجد کا نام مسجد اقصی پیش کیا جس کی علماء و عوام نے تائید فرمائی، مولانا عارف الحق صاحب نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ سر زمین پر قائم ہونے والی 37 ویں مسجد ہے،اخیر میں حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب نے رقت اٰمیز دعاء کرائی،اس موقع پر قاری محمد صابر،قاری محمد نفیس،مولانا انس،مولانا سخاءاللہ،حافظ یاسین،مولانا یامین،مولانا اسماعیل،پرمود یوگیندر،بڑی تعداد میں مسلم و غیر مسلم موجود رہے