آنند نگر مہراج گنج : حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے اپنے ایک پیغام میں مسلمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکش کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج و تصحیح کے لئے 1 ستمبر تا 15 اکتوبر کی تاریخ طے کی گئ ہے۔ موجودہ حکومت کی روش اور اس کے ذریعے قومی سطح پر این آر سی NRC کی پلانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے امت مسلمہ بالخصوص مسجد کمیٹی، ائمہ مساجد، ائمہ کرام اور باشعور نوجوانوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محلوں اور گاوں میں ووٹر لسٹ میں اندراج و تصحیح کے لئے عوامی بیداری کریں، خاص طور سے مسجد کمیٹی اس کو وقت کی سب سے اہم ضرورت سمجھتے ہوئے محلہ اور گاوں کی سطح پر سروے یا ہنگامی میٹنگ کرکے ایک سرگرم مہم چلائے۔ جن کے پاس ووٹر کارڈ نہ ہو یا نام، ولدیت، پتہ وغیرہ میں تصحیح کی ضرورت ہو ان کی ہر ممکن مدد کریں۔ سیدھے سادھے بھولے بھالے مسلمانوں کو نہ صرف باخبر کریں، بلکہ متعلقہ محکمے تک ان کے کاغذات بنانے میں ہر ممکن تعاون بھی کریں، صرف آگاہ کرنے سے کام نہیں بنےگا، بلکہ ان کو متعلقہ دفاتر تک نہیں پہنچایا گیا تو ہماری قوم ایک مرتبہ پھر غفلط کا شکار ہو سکتی ہے، اس لئے جو بیدار لوگ ہیں وہ ان کی پوری فکر کریں، اور اس میں ذرا بھی بے توجہی ہمارے لئے بہت بڑے خسارے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لئے پوری فکر کے ساتھ اس کام اپنے جان ومال کے ساتھ اپنے آپ کو پیش کرکے مسلمانوں کے ساتھ ایک بہترین ہمدردی کا ثبوت پیش کریں۔
اس کے لئے" ووٹرس ہیلپ لائن موبائل ایپ (Voter Helpline) NVSP پورٹل جنرل سروس سینٹر (CSC)، الکٹرول آفس (ERO) سے " بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ اور تیار کردہ ووٹر لسٹ میں نام ہے یا نہیں اس کے لئے 1950 ووٹر ہیلپ ڈیسک سے معلومات کرسکتے ہیں۔ ازسرے نو ووٹر کارڈ کی اپلائی یا تصحیح کے لئے بطور ثبوت آدھار کارڈ، یا پاسپورٹ، یا بینک پاسبک، پین کارڈ، راشن کارڈ یا دیگر دستاویزات میں سے کسی ایک کی فوٹو کاپی درخواست کے ساتھ جمع کرنا پڑے گا۔ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے۔ اس لئے بھارت کے ہر شہری بالخصوص مسلمانوں کے باشعور افراد سے اپیل ہے کہ اس کام کو قومی و ملی فریضہ سمجھ کر انجام دیں، اور اس پیغام کو ہر فرد تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر چیف ٹرسٹی شمس الضحی خان، محمد شاہد خان، شمشاد احمد، ڈاکٹر سراج، فضل الرحمان، محمد سیف خان کے علاوہ متعدد شخصیات موجود تھیں۔