حیدرآباد نظام آباد آئی این اے نیوز 22 ستمبر
ٹک ٹاک کیلئے ویڈیوبنانے کے شوق میں ایک نوجوان پانی میں بہہ گیا جبکہ اسکے دو ساتھیوں کو بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں پیش آیا۔ ضلع کے گونو گپلا موضع سے تعلق رکھنے والے دنیش، منوج اورگنگا چلم قریب میں واقع کپلا واگو گئے تھے اور پانی میں کھڑے ہوکر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کیلئے ویڈیو بنارہے تھے کہ اچانک آبی سطح میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہہ سے دنیش بہہ گیا جبکہ اس کے دو دوستوں کو بچالیا گیا۔ یہ واقعہ دو دن قبل پیش آیا تھا جو آج نوجوان کی نعش نکالنے کےبعد منظرعام پرآیا ہے۔