اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رحم اسلام کی اہم تعلیم، خورشید عالم نئی دہلی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 12 September 2019

رحم اسلام کی اہم تعلیم، خورشید عالم نئی دہلی

رحم،اسلام کی اہم تعلیم

مکرمی:رحم کرنا اسلام کا اہم جز ہے اور الله کی خصوصیات میں سے ایک ہے۔رحم کا مطلب ہوتا ہے'اپنے حقوق کے دائرے میں آنے والوں کے ساتھ مروت سے پیش آنا'رحم کا حکم قرآن میں بھی ہے۔اور ہر وہ انسان جو الله سے برکت کی امید رکھتا ہےاسے دوسروں پر رحم کرنا چاہئے۔
دوسری آیت جس میں رحم دلی کا ذکر آیا ہےاور جو الله کی ضروری بات کا ذکر بھی کرتی ہے۔
جو نہایت مہربان اور رحم فرمانے والا ہے ۔(قرآن 1:2)
اگر اسے منظور ہو تو ائے لوگ! وہ تم سب کو لے جائے اور دوسرے کو لے آئے اللہ اس پر قدرت رکھنے والا ہے۔(قرآن 133)
الله جسے برکت دیتا ہے،اس کا بھی وقت وقت پر امتحان لیتا  رہتاہے۔پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کالگاتار چالیس برس تک امتحان لیا گیا۔تب جاکر الله نے انہیں پیغمبر بنایا اور طاقت بخشی۔
آپ در گزر کو اختیار کریں نیک کام کا حکم دیں اور جاہلوں سے کنارہ کش ہو جائیں۔قرآن(199)
ان میں سے وہ بھی ہیں جو پیغمبر کو ایزا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ کان کا کچا ہے، آپ کہہ دیجئے کہ یہ کان کا کچا ہونا ہی تمہارے لئے بہتر ہے۔وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور مسلمانوں کی بات کا یقین رکھتا ہے اور تم میں سے جو اھل ایمان ہیں یہ ان کے لئے رحمت ہے رسول اللہ کو جو لوگ ایزا دیتے ہیں ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔(قرآن61)
مذکورہ آیتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ رحمدلی کی خصوصیت پیغمبر کے نزدیک سب سے اہم قریب تھی جو الله حکم سے کام کر رہے تھے۔حقیقت میں الله کا رحم سب کیلئے ہے۔اس میں ذات،رنگ و نسل کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔رحم کرنا اسلام کی تعلیمات میں سے سب سے اہم ہے۔اس لئے ایک سچا مسلمان کبھی بربر اور بے رحم نہیں ہو سکتا۔

خورشید عالم
نئ دہلی