*سرسید ڈے پر دربھنگہ میں ”ملک کی موجودہ صورتحال اور مسلم قیادت کی مایوسی“ پر کانفرنس اور ”عالمی مشاعرہ“ 17 /اکتوبر کو*
رپورٹ! مدھوبنی محمد سالم آزاد
10 اکتوبر آئی این اے نیوز 2019
ان دنوں ملک کے حالات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔خاص کر مسلمانوں کے ساتھ پورے ملک میں یکطرفہ حملہ کیا جارہا ہے اور ہرمحاذ پر ٹارگیٹ بناکر مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بناکر رکھنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے اندرمایوسی بڑھتی جارہی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔ آل انڈیا مسلم بیداری کارواں نے آئندہ 17/اکتوبر2019 ء بروز جمعرات یومِ سرسید کے موقع پر ”ملک کی موجودہ صورتحال اور مسلم قیادت کی مایوسی“ کے عنوان پر کانفرنس اور ”عالمی مشاعرہ“ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ کانفرنس دربھنگہ شہر کے ملت کالج کانفرنس ہال میں دن کے 2:30 بجے سے شروع ہوگا۔ وہیں 17/اکتوبر کو ہی رات کے 8:30 بجے سے عالمی مشاعرہ کا انعقاد کھرما پتھرا ہائی اسکول(کیوٹی) کے میدان میں کیا جارہا ہے۔ پروگرام کا افتتاح جناب منوج کمار جھا(معزز رکن، راجیہ سبھا) کریں گے۔ جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے معزز ایم ایل اے(علی نگر)، دربھنگہ،سابق اپوزیشن لیڈر وسابق وزیر، حکومت بہارعبدالباری صدیقی شریک ہوں گے۔ مہمان مکرم کی حیثیت سے سابق مرکزی وزیر حکومت ہند ڈاکٹرشکیل احمدبھی شامل ہوں گے۔وہیں مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے راشٹریہ جنتادل یوا کے ریاستی صدرقاری صہیب اور معزز ایم ایل اے بسفی اسمبلی حلقہ ڈاکٹرفیاض احمد بھی شرکت کریں گے۔ پروگرام کی تیاری شروع شباب پر چل رہی ہے۔ کانفرنس کی صدارت بیداری کارواں کے صدرنظرعالم کریں گے جب کہ نظامت طارق اقبال کریں گے۔ پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے یومِ سرسید کانفرنس کے کنوینر ڈاکٹر محمدآفتاب عالم نے بتایا کہ کانفرنس کے موضوع پر جن مقررین خاص کو مدعو کیا گیا ہے اس میں پروفیسر ایس ایم رضوان اللہ(صدر شعبہئ اُردو، متھلا یونیورسٹی، دربھنگہ)، پروفیسر ظفرحبیب (سابق صدرشعبہئ اُردو، متھلا یونیورسٹی، دربھنگہ)، پروفیسر آفتاب اشرف (ایم ایل ایس ایم کالج، دربھنگہ)، پروفیسرمحمدرحمت اللہ (پرنسپل، کے ایس کالج، دربھنگہ)، اشرف استھانوی (سینئر صحافی۔ مصنف و سربراہ عوامی اُردو نفاذ کمیٹی، بہار)، پروفیسر مونیشور صادو(سی سی ڈی سی، کوآرڈینیٹر کالج آف کاؤنسل، متھلا یونیورسٹی، دربھنگہ)، اسفر فریدی(بیوروچیف روزنامہ انقلاب، بہار)، پروفیسر محمدافتخار احمد(ملت کالج، دربھنگہ)، پروفیسر خالد سجاد(کے ایس کالج، دربھنگہ)، ڈاکٹرمنظرسلیمان(ڈاکٹرذاکرحسین ٹیچرس ٹریننگ کالج، دربھنگہ)، شکیل احمدسلفی (ایڈیٹرالہدیٰ، دربھنگہ) و نوشاد عالم(ایڈیٹر روزنامہ امین، پٹنہ) کے نام شامل ہیں۔ کانفرنس میں کلیدی خطبہ احمدجاوید(ریزیڈنٹ ایڈیٹر، روزنامہ انقلاب، بہار) دیں گے۔ وہیں مشاعرہ کے کنوینر ایڈوکیٹ سیف الاسلام و مشاعرہ کمیٹی کے سکریٹری شمس عالم پپو نے عالمی مشاعرہ کی فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی مشاعرہ میں ملک و بیرون ملک کے شعراء کرام تشریف لارہے ہیں جس میں کلیم قیصر،جوہرکانپوری، شبینہ ادیب، الطاف ضیاء، سجاد جھنجھٹ، ثاقب ہارونی نیپال، دانش غزل، رادھیکا متّل، تبریز ہاشمی، فیاض فیضی نیپالی، پروفیسرشاکرخلیق،اسرار دانش، سلطان شمسی، عرفان احمدپیدل، شرف الدین ساحل، شاہدادبی، آصف ہندوستانی کے نام شامل ہیں۔ مشاعرہ کی تیاری بھی شباب پر چل رہی ہے۔ مشاعرہ کیوٹی بلاک کے کھرما پتھرا ہائی اسکول کے میدان میں ہوگا۔ مشاعرہ کی نظامت عروسی عرشی کریں گی۔مشاعرہ کوریج کے لئے مشاعرہ میڈیا، لائیو مشاعرہ اور جے کے مشاعرہ میڈیا بھی تشریف لارہے ہیں۔دونوں پروگرام کے کنوینر نے متھلانچل کی امن پسند عوام اور دانشورطبقہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کثیرتعدادمیں شرکت فرماکر پروگرام کو کامیاب بنائیں۔