.بزم شاعری سلسلہ نمبر 28.
.نعت شریف.
.ازقلم اظہر نظامی.
مقیم حال سعودیہ عربیہ ریاض.
نبی کے شہر میں دل کہرہا ہے جانے کو.
خدا تو بھیج دے باد صبا بلانے کو.
جہاں میں کفر کی ظلمت چہار جانب تھی.
شہہ دیں آئے ھدایت کی رہ دکھانے کو.
عدو دین تو اسلام کیا مٹائے گا.
غلام آج بھی حاضر ہیں سر کٹانے کو.
حضور غار میں خلوت نشیں ہوئے جس دم.
فرشتہ آیا کلام خدا سنانے کو.
خدا کا صاف یہ اعلان ہے سنو یارو! .
نہیں ہے کوئی نبی دنیا میں اب آنے کو.
کلام پاک پڑھو ہر گھڑی مسلمانو!
یہ پھول طاق نہیں دل میں ہے سجانے کو.
نبی کا ایسا ہوا ہے اثر ثمامہ پر.
وہ بولے آیا ہوں دل آپ سے لگانے کو.
رسول پاک کی سنت پہ مرمٹو اظہر.
یہی ہے راستہ بس اک انھیں منانے کو.
10 / صفرالمظفر 1441 مطابق 11 / اکتوبر 2019 بروز جمعرات.
.نعت شریف.
.ازقلم اظہر نظامی.
مقیم حال سعودیہ عربیہ ریاض.
نبی کے شہر میں دل کہرہا ہے جانے کو.
خدا تو بھیج دے باد صبا بلانے کو.
جہاں میں کفر کی ظلمت چہار جانب تھی.
شہہ دیں آئے ھدایت کی رہ دکھانے کو.
عدو دین تو اسلام کیا مٹائے گا.
غلام آج بھی حاضر ہیں سر کٹانے کو.
حضور غار میں خلوت نشیں ہوئے جس دم.
فرشتہ آیا کلام خدا سنانے کو.
خدا کا صاف یہ اعلان ہے سنو یارو! .
نہیں ہے کوئی نبی دنیا میں اب آنے کو.
کلام پاک پڑھو ہر گھڑی مسلمانو!
یہ پھول طاق نہیں دل میں ہے سجانے کو.
نبی کا ایسا ہوا ہے اثر ثمامہ پر.
وہ بولے آیا ہوں دل آپ سے لگانے کو.
رسول پاک کی سنت پہ مرمٹو اظہر.
یہی ہے راستہ بس اک انھیں منانے کو.
10 / صفرالمظفر 1441 مطابق 11 / اکتوبر 2019 بروز جمعرات.