اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعةالفلاح بلریاگنج میں 2نومبر سے 4نومبر تک سہ روزہ دعوتی و تربیتی کیمپ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 17 October 2019

جامعةالفلاح بلریاگنج میں 2نومبر سے 4نومبر تک سہ روزہ دعوتی و تربیتی کیمپ

بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز17/اکتوبر2019) جامعة الفلاح، میں سہ روزہ دعوتی و تربیتی کیمپ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں جامعہ دار السلام عمرآباد کے شعبہ دعوت سے وابستہ تجربہ کار دعاة کی خدمات حاصل ہوں گی. طلبہ فضیلت بطور خاص اس کیمپ سے فائدہ اٹھائیں گے. روزانہ لکچرس کے علاوہ فیلڈ ورک بھی ہوگا. قیام لیل سے پروگرام کا آغاز ہوگا، ظہر سے قبل اہم موضوعات پر لکچرس ہوں گے اور بعد عصر فیلڈ ورک ہوگا. بعد مغرب کا وقت دعوتی تجربات و تاثرات کیلئے مختص ہوگا.
دعوت دین کی اہمیت کے پیش نظر اس کیمپ کی افادیت بہت واضح ہے. امید ہے یہ سہ روزہ پروگرام طلبہ عزیز کے اندر دعوتی مزاج پیدا کرنے اور انہیں عملی تجربات سے روشناس کرانے میں مددگار ثابت ہوگا. ان شاء اللہ
: و من أحسن قولا ممن دعا الي الله و عمل صالحا وقال إنني من المسلمين :
اور اس سے بہتر کس کی بات ہوسکتی ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک عمل کرے اور یہ اعلان کرے کہ میں مسلمان ہوں.
نوٹ؛ دعوت دین سے دلچسپی رکھنے والے اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.
محمد طاہر مدنی
ڈائریکٹر شعبہ دعوت و ارشاد
جامعة الفلاح. بلریاگنج، اعظم گڑھ ،یوپی
موبائل 9450737539