اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا مرتضیٰ قاسمی ایک سایہ دار درخت تھے! حافظ محمد افسر

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 11 October 2019

مولانا مرتضیٰ قاسمی ایک سایہ دار درخت تھے! حافظ محمد افسر

مولانا مرتضی قاسمی ایک سایہ دار درخت تھے: حافظ محمد افسر

گورکھپور(عبید الرحمن الحسینی)
مولانا مرتضی قاسمی کے انتقال پر مدرسہ عربیہ نور الاسلام گورکھپور میں دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر حافظ افسر صاحب نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرتضی قاسمی قدیم فضلائے دارالعلوم دیوبند میں سے تھے، وہ ضلع مہراج گنج کے ایک مؤقر عالم دین تھے، مولانا انتہائی سادہ مزاج اور بہترین عالم دین تھے، ایک کامیاب مدرس اور اچھے منظم بھی تھے، تقریبا ١٠ سال تک مدرسہ بیت العلوم بیرواں چندن پور میں درس و تدریس میں مشغول رہے، علاقے میں شاگردوں کی ایک طویل فہرست ہے، میرے والد محترم کے بھی استاذ تھے، اور محکمہ شرعیہ ضلع مہراج کے سابق صدر بھی تھے، پوری چستی کے ساتھ آپ اپنی ذمہ داریوں کو کافی عرصہ تک سنبھالا، آپ کی زندگی فروغ دین و اشاعت علوم کے لئے یقینا سعی پیہم کا نمونہ تھی، اللہ تعالی نے آپ کو علم کی دولت سے بہت نوازہ تھا، پرہیزگاری و دینداری کو آپ نے جزء زندگی بنالیا تھا، زہد وتقوی میں نمایاں شخض تھے، آپ کے گفتگو میں تاثیر تھی، آپ کا کلام دل میں گھر کر جاتا تھا، علاقے میں آپ کا ایک اثر و رسوخ تھا، اسی محبوبیت کا نتیجہ تھا کہ تدفین کے موقع پر عوام کے علاوہ علماء کرام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
انہوں مزید کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ اللہ مولانا کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کے تئیں گہرے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور  مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہیں۔