اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: خالد بن ولید پبلک اسکول محمد پور اعظم گڑھ کی بس ٹرک سے ٹکرائی، کئی بچے زخمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 19 October 2019

خالد بن ولید پبلک اسکول محمد پور اعظم گڑھ کی بس ٹرک سے ٹکرائی، کئی بچے زخمی

*خالد بن ولید پبلک اسکول محمد پور اعظم گڑھ کی بس حادثہ کا شکار، کچھ بچے زخمی، حالت خطرے سے باہر*

تفصیل کے مطابق، صبح تقریباً7 بجے، کوٹلہ کی طرف سے آرہی بس لہبریا محمد پور کے درمیان ، سامنے چل رہے ٹرک سے جاٹکرائی، رفتار تیز نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا، بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، جنھیں فوری طور پر علاج  کے بعد سرپرستوں کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا _
بس میں سوار  ٹیچرس کے مطابق، ٹرک ڈرائیور کے اچانک بریک لینے کی وجہ سے بس ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی، مگر بس پوری کنٹرول میں نہیں آسکتی، اورٹرک سے جاٹکرائی _
  حادثے میں 2 بچیوں کو کچھ  چوٹ آئی ہے،ڈاکٹروں کے مطابق وہ خطرے سے باہر ہیں
۔ وہیٰں دیگر بچے کو کومعمولی چوٹ علاوہ کسی طرح کانقصان نہیں پہنچا ہے۔

حادثے کے بارے میں جب اسکول انتظامیہ کو پتہ چلا تو وہ موقع پر پہنچے،زخمی بچےاور بچیوں مرہم پٹی کےبعد ان کے گھروں کو پہنچا دیا گیا ہے۔19/10/2019

*صابر اسماعیل احیائی خالدبن ولید پبلک اسکول محمد پور اعظم گڑھ*