اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کل دیوبند مسابقہ خطبات جمعہ و عیدین کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 19 October 2019

کل دیوبند مسابقہ خطبات جمعہ و عیدین کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر

*کل دیوبند مسابقہ خطبات جمعہ و عیدین کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر*
        پریس ریلیز
(دیوبند 19 اکتوبر)
کل دیوبند مسابقہء خطبات جمعہ وعیدین 2019 کا دوسرا مرحلہ آج مکمل ہوچکا ہے.
اطلاع کے مطابق دیوبند اسلامک اکیڈمی اینڈ ریسرچ سینٹر کے شعبئہ دارالمبلغین اور تنظیم ابنائے مدارس ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دیوبند سطح پر "خطبات جمعہ وعیدین" کا عظیم الشان مسابقہ بتاریخ 13 صفر المظفر بمطابق 13 اکتوبر بروز اتوار سے باضابطہ جاری ہے جس کا دوسرا مرحلہ آج مکمل ہوچکا ہے.
تیسرے وفائنل مرحلہ کے لئے 10 مساہمین منتخب کئے گئے ہیں
مسابقہ کا  فائنل مرحلہ 22 اکتوبر 2019 بروز منگل بعد نماز عصر و مغرب محمود ہال دیوبند میں منعقد کیا جائے گا.

واضح رہے کہ دوسرے مرحلہ  میں مولانا صدر عالم قاسمی استاذ جامعۃ الشیخ حسین المدنی، مولانا شاھد سیتاپوری،
مولانا فیصل دیوریاوی قاسمی، مولانا احمد بجنوری نے حکمیت کے فرائض انجام دیئے ہیں.