اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بابری مسجد حق ملکیت کا فیصلہ ملک میں آئین و انصاف کی بالادستی کا دن ہوگا مسلمان عدلیہ پر مکمل اعتماد رکھیں اور امن و سلامتی کے ساتھ اخلاقی مظاہرہ کرنے کے لیے تیار رہیں

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 16 October 2019

بابری مسجد حق ملکیت کا فیصلہ ملک میں آئین و انصاف کی بالادستی کا دن ہوگا مسلمان عدلیہ پر مکمل اعتماد رکھیں اور امن و سلامتی کے ساتھ اخلاقی مظاہرہ کرنے کے لیے تیار رہیں

بابری مسجد حق ملکیت کا فیصلہ ملک میں آئین و انصاف کی بالادستی کا دن ہوگا مسلمان عدلیہ پر مکمل اعتماد رکھیں اور امن و سلامتی کے ساتھ اخلاقی مظاہرہ کرنے کے لئے تیار رہیں.........

آل انڈیا تحریک عوام ہند کی مسلمانان ہند سے مخلصانہ اپیل

عزیزان ملک ہندوستانی مسلمان اس ملک کی وہ وفادار اور بہادر قوم ہے جس نے ملک و برادران وطن کے لئے لاتعداد قربانیاں پیش کیں اور ملک و باشندگان ملک کی بھلائی خیر خواہی اور استحکام کے لئے باہمی اخوت و رواداری کے ساتھ امن و سلامتی و خوشحالی کو ہر سطح پر فروغ دیکر اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں ایسے کارہائے نمایاں انجام دیئے جوکہ تاریخ کے سنہرے اوراق میں درج ہے

ہند کے مسلمانوں نے ملکی قوانین ملکی عزائم و مقاصد پر ہر محاذ پر پوری قوت ارادی و ایمانداری سے عمل کیا یہاں تک کہ اپنا سب کچھ قربان کرکے ملک کی سلامتی اور ملک کے دفاعی نظام میں وہ مثالی اور کلیدی کردار ادا کیا جسکی نظیر نہیں ملتی

جس قوم نے ہمیشہ اپنے ملک کے آئین کو فروغ دیا ہر میدان میں وفاداری اور قربانی کا نذرانہ پیش کیا آج وہ قوم اپنے ملک کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی عدالت عظمٰی سے انتہائی پرامید ہے مسلمانان ہند کو اپنے ملک کی عظیم عدالت سے انصاف کی بھر پور امید کے ساتھ یہ بھی امید ہے کہ جس طرح اس ملک کے مسلمانوں نے ملک کی فلاح و بہبود کے ساتھ ملک کی سلامتی تعمیر و ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا اور ملک کے دفاعی نظام میں تاریخ ساز کارنامے انجام دئیے آزادئ وطن کے لئے لاکھوں شہادتیں دیں تو آج انصاف کا تقاضہ یہ ہیکہ ملک میں عدلیہ کے اقدام کے ذریعہ آئین و انصاف کی بالادستی قائم ہو تاکہ دنیا میں ہمارے ملک میں رائج آئین و انصاف کی بالادستی کا ایسا پیغام جائے جسکی بناپر وطن عزیز دنیا کا چہیتا ملک بنے اور دنیا میں اس ملک کی عدلیہ کی چہار سو مدح سرائی ہو اور عظیم الشان مثال قائم ہو

ملک کے مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے ملک کی عدلیہ پر اعتماد رکھتے ہوئے امن و سلامتی کی بحالی کے ساتھ اعلیٰ کردار و اخلاق کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار رہیں اپنے علم و عمل کے ساتھ اعمال صالحہ اور بارگاہ ایزدی میں سرخم اپنی عبادت گاہ کی بازیابی کیلئے حد المقدور کوشش کریں اس شرط کے ساتھ کہ یہاں ملک کی جملہ اقوام میں بھائی چارہ کے فروغ کے ساتھ امن و شانتی کے فروغ کو مقدم رکھتے ہوئے اپنے اقدام و موقف پر قائم رہنے کی فضا ہموار ہو حکومت ہند کو بھی چاہئے کہ آپکے عظیم اقتدار میں کہ جہاں پر آپکی قیادت اور عدلیہ کے فیصلوں پر پوری دنیا کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں اور حق ملکیت کے ساتھ انصاف کا تقاضا ہے آئین کی بالا دستی کا تقاضا ہے اور ملک کے اعلیٰ اقتدار پر فائز حکمرانوں کے لئے حفاظتی انتظامات کے ساتھ ملک میں امن سلامتی کی بحالی کی آزمائش ہے تو ایسی نازک صورتحال میں عدالت عظمیٰ اور حکومت ہند کو چاہئے
کہ حق و انصاف کا فیصلہ سنایا جائے تاکہ عالمی سطح پر ہمارے ملک اور ہمارے ملک کی عدالت عظمٰی اور ہمارے ملک کی عظیم المرتبت و تاریخ ساز مثال قائم ہو .......

والسلام خدا حافظ.....

آپکا مخلص خیر اندیش....
مولانا محمد عارف سراج نعمانی صحافی روزنامہ انقلاب و خادم آل انڈیا تحریک عوام ہند مہتمم مدرسہ حیات العلوم الاسلامیہ لونی غازی آباد... (یوپی)