اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: انجمن تہذیب الأخلاق روشن گڑھ باغپت کا ششماہی مسابقہ خطابت منعقد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 11 October 2019

انجمن تہذیب الأخلاق روشن گڑھ باغپت کا ششماہی مسابقہ خطابت منعقد

انجمن تہذیب الاخلاق ششماہی مسابقہ منعقد
رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
روشن گڑھ /باغپت( آئی این اے نیوز١٠ اکتوبر ٢٠١٩)
ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ میں واقع مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوارالاسلام میں قائم انجمن تہذیب الاخلاق بیادگار مرشد الامت حضرت مولانا مفتی مہربان علی شاہ بڑوتوی رحمہ اللہ کا گزشتہ روز ششماہی مسابقہ کا انعقاد کیا گیا،جس میں حکم کی حیثیت سے فرع تقریر کے لیے حضرت مولانا محمد خالد سیف اللہ صاحب مہتمم مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ شاہ جہاں پور، اور فرع نعت کے لیے حضرت قاری محمد مبین صاحب تشریف لائے جنہوں نے بحسن خوبی حکم کے فرائض انجام دیتے ہوئے طلباء و طالبات کی تقریری صلاحیت کو جانچا اور پرکھا،جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا،اور طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا
اس کے بعد طلباء و طالبات کو حضرت مولانا محمد خالد سیف اللہ صاحب نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے آپ کو بڑا خوش نصیب سمجھیں کہ اللہ نے تم کو اپنے دین کی ونبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو سیکھنے کے لیے چنا ھے،ورنہ نامعلوم تم بھی دیگر بچوں کی طرح کہاں کہاں گھومتے پھرتے،انہوں نے مزید کہا کہ زمانہ طالب علمی میں اپنے آپ کو گناہوں سے محفوظ رکھے،اپنی نظروں کی حفاظت،زبان کی حفاظت،کان کی حفاظت،باقی تمام اعضاء کی حفاظت بالکیہ گناہوں سے اجتناب کریں، جب ہی علم حاصل ہو سکتا ھے،انہوں نے کہا کہ اپنے استاذوں کا اپنے والدین اور اپنے بزرگوں کا احترام کریں،جب ہی علم میں کمال پیدا ہوگا،
واضح رہے یہ کہ انجمن تہذیب الاخلاق مدرسہ ھذا میں گزشتہ سات سال سے برابر جاری و ساری ھے جس میں طلباء و طالبات کو اپنے مافی الضمیر کو بحسن خوبی ادا کرنے کا سلیقہ سکھلایا جاتا ھے،جس میں رواں سال میں ٤٥ طلباء و ٧٥ طالبات شریک ہیں،فرع تقریر میں مسابقہ ششماہی میں اول پوزیشن درجہ حفظ کے طالب علم محمد عاقل بن محمد غیور روشن گڑھ،دوم پوزیشن درجہ حفظ ثانویہ کی طالبہ وانیہ خاتون بنت محمد مقیم روشن گڑھ ،جب کہ سوم پوزیشن درجہ حفظ کی طالبہ صالحہ خاتون بنت محمد علیم الدین نے حاصل کی،جب کہ ششماہی مسابقہ تک ١٧ طلباء اور ١٥ طالبات نے بلاغیر حاضری کے برابر پابندی کے ساتھ انجمن میں شرکت کی ھے ان سب کو اگلے ماہ تشجیعی پروگرام میں گراں قدر انعامات سے نوازا جائے گا،اس موقع پر ناظم مدرسہ مفتی محمد دلشاد قاسمی،حافظ عبد القیوم ،حافظ محمد محمود و چودھری شبیر وغیرہ موجود رہے