اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامع مسجد کنہواں کی پہلی منزل تعمیر ہوئی مکمل

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 11 October 2019

جامع مسجد کنہواں کی پہلی منزل تعمیر ہوئی مکمل

جامع مسجد کنہواں کی پہلی منزل تعمیر ہوئی مکمل!

الحمد للہ
جس دن کا انتظار تھا وہ دن آج شوشل میڈیا کے ذریعے سے دیکھنے کو ملی
عجب اتفاق ہے کل خبر ملی کہ *جامع مسجد کنہواں* کا افتتاحی تقریب ہے وقت بھی نہیں تھا اور دن بھی بچا نہیں تھا
اللہ تعالٰی سے دعاء کیا
اللہ تعالٰی نے قبول کرلیا پچھلی رات یعنی *جمعرات* کے دن شام کو گھر پہنچا اور سب سے پہلے مسجد کا دیدار کیا
جیسا سنا تھا اس سے کہیں زیادہ خوبصورت منظر دیکھا
وہ رات بھر کام کرنے میں مصروف مزدور، گاؤں کے لوگ اور ذمہ داران مسجد کی شور ہم نے اپنی کانوں سے سنا رات بھر یہ سارے حضرات جاگ کر کام میں مصروف رہے کہ *جمعہ* کی نماز کا افتتاح ہے کہیں کوئی کام باقی نہ رہے
میری کم علمی کے مطابق اس مسجد کو تین مرتبہ شہید کیا گیا وقفے وقفے سے
لیکن یہ شہید کیا جانا مکمل طور پر نہیں ہوا
صرف ایک بار پوری مسجد کو شہید کیا گیا جو کہ آپ کے سامنے ہے
مسجد کو شہید کرنے کی وجہ سب کو معلوم ہے جگہ ناکافی ہونے کی وجہ سے کئی بار اس سلسلے میں میں مشورہ ہوا اور پھر مشورے سے کمیٹی کی تشکیل دی گئی
*پھر مسجد کو شہید کرنے کا عمل سامنے آیا ناچیز بھی مسجد کی شہادت میں پیش پیش تھا*
اور مسجد کا کام شروع کردیا گیا مسجد کی بنیاد سے پہلے ایک چھوٹا سا پروگرام بھی ہوا تھا لوگوں کا جوش و خروش اور جذبے کو دیکھا دل کو سکون ملا یہ حوصلہ، ہمت کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے
پروگرام رات کو ہوا اور بعد والے دن میں تقریباً *نو بجے* صبح مسجد کی بنیاد *ناظم اعلی حضرت مولا اظہار الحق صاحب مظاہری کے دست مبارک سے رکھی گئی*
اور آج بھی افتتاح کے موقع الحمد للہ حضرت کی وعظ و نصیحت سے اس کا آغاز ہوا حضرت نے جمعہ کی نماز پڑھائی
نمازیوں کا جم غفیر دیکھکر اللہ تعالٰی سے دعاء کیا کہ ہمیشہ مسجد کو آباد رکھ
اپنی غیر حاضری پر افسوس ہے

منتظمین کی بے لوث خدمات کو اللہ تعالٰی قبول فرمائے اور آگے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے آمین
*ایم اے رشید سیتامڑھی*