اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمیعةعلمإ مہراج گنج کی مجلس منتظمہ کا مشاورتی اجلاس منعقد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 21 October 2019

جمیعةعلمإ مہراج گنج کی مجلس منتظمہ کا مشاورتی اجلاس منعقد

جمعیة علماء مہراج گنج کی مجلس منتظمہ کا مشاورتی اجلاس منعقد

لکشمی پو ر مہراج گنج
 (عبید الرحمن الحسینی رپورٹ )
21 اکتوبر آئی این اے نیوز 2019
جمعیة علماءمہراج گنج کی مجلس منتظمہ کا مشاورتی اجلاس دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ کی مسجد” النور،، میں ہوئی ، جس کی صدارت صدر جمعیة علماءمولانا الطاف احمد ندوی نے کی ،جب کہ نظامت کے فرائض جنرل سکریٹری مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے انجام دئے۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی سے ہوا، بعدا زاں جمعیة کے جنرل سکریٹری مولانا محی الدین ندوی نے ایجنڈہ کے مطابق پچھلی کاروائی کی خواندگی کے بعد کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے چند تجاویز حاضرین کے سامنے رکھیں ، جنہیں باتفاق رائے منظور کرلی گئیں، این ، آر،سی، ود وسرے حساس مسائل کے تعلق سے آپ نے کہا کہ جمعیة علماءہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ رہی ہے، آج بھی ہے۔ این آر، سی سے مسلمانوں کو خوف کھانے کی ضرورت نہیں، البتہ اسکے لئے مکمل تیاری کی ضرورت ہے۔اجلاس میں ملک میں جاری مذہبی منافرت کے ماحول میں قومی یکجہتی اور اتحاد کے پیغام کو بلاامتیاز مذہب وملت ہرایک تک پہنچانے پر زور دیا گیا، کیوںکہ یہ بات کسی سے پوشید ہ نہیں کہ نفرت کی آگ کو نفرت سے نہیں بل کہ پیارو محبت سے ہی بجھائی جاسکتی ہے، وقت تقاضا کررہا ہے کہ ہم اپنے غیرمسلموں میں بھائی چارگی کا ماحول عام کرنے کے ساتھ انکے دکھ سکھ ،اور انکے ثقافتی پروگراموں میں شرکت کرکے ، اسلامی اخلاق کا شاندار نمونہ پیش کریں، اور انہیں اپنے پروگراموں میں بھی ہم مدعو کریں۔ نیز جمعہ کے دن ائمہ حضرات قومی یکجہتی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں، اس تجویزکی بھر پور طریقے سے تائید کرنے والوں میں دارالعلوم فیض محمدی کے ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی ، مولانامنورحسین پردھان، سماجی کارکن بھائی محمد اسلم خان، مولانا نصیر الدین ندوی، مولانا شفیع اللہ قاسمی، مولانا عظمت اللہ قاسمی کے نام قابل ذکر ہیں۔
 صدر جمعیة مولانا الطاف احمد ندوی نے کہا کہ: جمعیة علماءہندوستانی مسلمانوں کی ایک ایسی تنظیم ہے جو ملی وقومی خدمات کے لئے ہرموڑ پر پیش پیش رہی ہے ، اس نے قوم کو اپنے تشخص کے ساتھ ملک میں باوقار زندگی گذارنے کا حوصلہ بھی دیا ہے، آج جمعیة علماءکو تازہ خون کی ضرورت ہے، اس لئے نوجوانوں کو پوری طاقت ودانش مندی،وتمام تر ابلاغی ذرائع کوبروئے کار لاتے ہوئے جمعیت کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا چاہئے۔ اجلاس میں یہ تجویز بھی پاس ہوئی کہ اگلے ماہ کے اوائل میں جمعیة میں کثرت کے ساتھ نوجوانوں کی شمولیت اور انکی خصوصی تربیت کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے ، جس پر سبھی حاضرین نے اتفاق ظاہر کیا۔نیز اس مشاورتی اجلاس میں مرحومین خاص کر مولانا رشید احمد قاسمی، مناظر اسلام مولانا محمد مرتضیٰ قاسمی، مولانا جمال احمد قاسمی، استاذ دارالعلوم دیوبند وغیرہ کے انتقال پر رنج وملال کا اظہار اور انکے لئے دعاءمغفرت کی گئی۔
جمعیة کے پریس سکریٹری مفتی احسان الحق قاسمی کے مطابق اس مشاورتی اجلاس میں، ڈاکٹر ولی اللہ ندوی، مولانا شبیر احمد قاسمی ، مولانا ڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی، مولانا عبداللہ پرسوہیا،مولانا فخرالدین قاسمی، مولانا منور حسین قاسمی پردھان،مولانا اقرار احمد قاسمی ، مفتی تبارک حسین، قاسمی، مولانا شفیع اللہ قاسمی، مولانا محمد طاہر القاسمی، مولانا قمر الحسن قاسمی، مولانا شمس الدین قاسمی، حافظ عبدالوحید ، مولانا محمد تقسیم ، مولانا سلمان قاسمی، مولانا امام الدین ، ماسٹر محمد مختار ، مولانا محمد ایوب قاسمی، مولاناذبیح اللہ قاسمی ندوی، مولانا عبد اللہ بڑہرا، مولانا محمد اسلام ثاقبی، ڈاکٹر رفیق احمد ،سماجی کارکن، حافظ محمد شعیب ، ڈاکٹر محمد مجتبیٰ ، حافظ سمیع اللہ، مولانا رحمت عالم قاسمی، مولانا عرفان اللہ ثاقبی،مولانا شکیل احمد قاسمی، حافظ اقبال احمد ، مولانا سراج الدین قاسمی، مولانا محمد صابر نعمانی ، حافظ ذ بیح اللہ، ڈاکٹر محمد رفیق غیرہ موجود تھے۔