آل انڈیا نعتیہ مقابلہ میں مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام کی طالبات نے ادا کیا نمایاں کردار!
گاؤں پہونچنے پر کیا گیا زبردست استقبال
رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
روشن گڑھ/باغپت 21 اکتوبر 2019 آئی این اے نیوز)
شہر مظفر نگر کے مملانہ روڑ پر واقع جامعہ فیض ناصر کے زیر اہتمام ہونے والے آٓل انڈیا نعتیہ مقابلہ میں ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ کے معروف دینی ادارہ مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام کی طالبات نے بھی حصہ لیا اور نمایاں کردار ادا کرکے ضلع باغپت اور روشن گڑھ گاؤں کا نام روشن کیا، دن بھر لوگ بچوں کے پروگرام کو لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھتے رہیں جیسے گاؤں میں بچیوں کی کامیابی کی خبر ملتے ہی اہل مدرسہ اور اہل بستی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،جن کا گاؤں میں پہونچنے پر تمام افراد نے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل کر پھول مالائیں پہناکر زبردست استقبال کیا اور گاؤں کے تالاب سے مدرسہ تک جلوس کی شکل میں مدرسہ پہونچے جہاں ایک مختصر سا پروگرام کیا گیا،جس میں سب سے اول آٓل انڈیا نعتیہ مقابلہ میں شریک ہونے والی طالبات نے اپنی نعت رسول پیش فرمائیں اور اس کے بعد مولوی محمد دلشاد صاحب امام و خطیب جامع مسجد کھٹا پہرلادپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنے اس گاؤں کا نام روشن گڑھ ضرور سنا تھا مگر اس کے کوئی نمایاں کام روشن نہیں نظر اٰتے تھے الحمداللہ ہمارے مدرسہ کی ان بچیوں نے گاؤں کا ہی نہیں بلکہ آٓل انڈیا نعتیہ مقابلہ میں حصہ لے کر اپنے ضلع اور اپنے مدرسے کا بھی نام روشن کیا ہے ،بچیاں بھی اور ساتھ ساتھ مدرسے کے ذمہ داران و اساتذہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ یہ سلسلہ اٰگے بھی جاری رہے گا اور یہاں سے برابر ملک کے کونے کونے میں ہونے والے ہر طرح کے تعلیمی و ثقافتی پروگرام میں شرکت فرماکر مدرسے کا گاؤں کا نام روشن کرتے رہیں گے،
اس کے بعد مدرسہ ھٰذا کے ناظم مفتی محمد دلشاد قاسمی صاحب نے کہا کہ یہ طالبات بھی مبارک باد کے مستحق ہیں مگر اسی کو آٓخر نہ سمجھیں بلکہ یہ تو ایک شروعات ہوئی ہے،آٓگے بھی تمام طلباء و طالبات ہونے والے تمام مسابقات میں حصہ لینے کا اپنے حوصلہ پیدا کریں اور ہر طرح کے مسابقات میں حصہ لے کر اپنے مستقبل کو روشن بنائیں کیونکہ بغیر مقابلہ آٓرائی کے ترقی کا ملنا بہت مشکل ہے اس سے ہمیں محنت اور کوشش کرنے کا جذبہ اجاگر ہوتا ہے،
اس کے بعد دونوں طالبات کو ایک سیلڑ اور کچھ نقد رقم سے بطور انعام کے نوازا گیا،
پروگرام کا اختتام مفتی صاحب کی دعا پر ہوا ،اس موقع پر حافظ عبد القیوم،حافظ محمد محمود،حافظ محمد اٰصف،کلو چوکیدار،مستری عبد الرحمٰن،مقیم ڈرائیور ماسٹر محمد شعیب اور تمام طلباء وطالبات واہل بستی موجود رہے