الفلاح فرنٹ صدر کی متاثرین سے ملاقات،سرکار سے مدد کی اپیل
جونپور(آئی این اے نیوز 7/اکتوبر2019)جونپور شہر میں واقع شاہی عیدگاہ کی دیوار گرنے سے تقریباً بارہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔بتایاجا رہا ہیکہ جونپور شہر میں واقع شاہی عید گاہ کی اتر جانب کی دیوار گرنے سے گھر منہدم ہو گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے اور مویشیوں کے مرنے کی بھی خبر ہے۔زخمیوں کو علاج کیلئےحادثے والے دن شہر کے سرکاری اسپتال صدر ہاسپٹل لے جایا گیا،جہاں ایک دن کے علاج کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔اس بات کو لیکر متاثرین میں غصہ پایا جا رہا ہے۔متاثرین کا الزام ہیکہ مکمل علاج سے قبل ہی انہیں چھٹی دے دی گئ اور انہیں اپنا علاج پرائیوٹ اسپتالوں میں کروانا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز الفلاح فرنٹ صدر ذاکر حسین نے شاہی عید گاہ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کرمدد کا یقین دلایا۔موقع پر موجود محمد آصف جن کا گھر حادثہ میں منہدم ہوا ہے،انہوں نے بتایا کہ ان کی مدد کیلئے نہ مقامی بی جے پی کے ممبر اسمبلی صدر جونپور گریش چندر یادو آئے اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی سرکاری مدد دی گئ۔متاثرین کا کہنا ہیکہ اس بار ووٹ مانگنے والوں کو ہم سبق سکھائیں گے۔غور طلب ہو کہ کل شاہی عید گاہ کمیٹی کی جانب سے اس مسئلے کولیکرمیٹنگ بلائ گئ تھی،جس میں کمیٹی کے صدر مرزاقیصر بیگ،جنرل سیکرٹری محمد شعیب عرف اچھو خان،اکرم خان کے علاوہ دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔لیکن میٹنگ ہنگامے کی نذر ہو گئ۔مرزا قیصر بیگ نے الفلاح فرنٹ صدر اور صحافی ذاکر حسین کو بتایا کہ اس معاملے کو لیکر دو دن بعد پھر میٹنگ کرکے باہمی مشورےسے کوئی مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔متاثرین حکومت کی جانب سے اپنے گھر کی دوبارہ تعمیر،زخمیوں کے علاج اور مناسب معاوضہ کی مانگ کر رہے ہیں۔محمد آصف نے بتایا کہ عیدگاہ کی دیوار گرے ہوئے آج تیرہ دن ہو جائیں گے لیکن ہمیں سرکار کی جانب سے کوئی مدد نہیں ملی ہےاور ہم آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں۔اس معاملے کو لیکر الفلاح فرنٹ صدر ذاکر حسین نے مقامی رکن پارلیمنٹ شیام سنگھ یادو ممبر اسمبلی گریش چندر یادو ،ضلع مجسٹریٹ سے متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔اس موقع پرخلیل،جبار،ناصر،بابو،ببلو ،رستم،پپو،اسلام،عتیق،ڈبلیو اور مہناج بانو نے ذاکر حسین کواپنی پریشانی بتاتے ہوئےان سےمدد مانگی ہے۔