اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مئوآئمہ میں آل انڈیانعتیہ مشاعرہ جمعہ کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 7 October 2019

مئوآئمہ میں آل انڈیانعتیہ مشاعرہ جمعہ کو!

ملک کے نامور شعراء کرام کی شرکت متوقع۔
فضل الرحمان قاسمی
______________
انہوں آئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 7/اکتوبر2019) الہ آباد ضلع کے مئوآئمہ قصبہ سے متصل سلطانپور خاص (شیوپور)میں آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ 11اکتوبر  بروزجمعہ بعدنمازعشاء استاذالشعراء شادان سلطانپوری کی صدارت میں  منعقدہورہاہے، جس میں الطاف ضیاء مالیگاوں، فاروق دلکش مئوی، عبدالقوی سلطانپوری، عبدالرزاق ناطق پرتاپگڑھی،سرتاج بستوی،سلمان سلطانپوری،   افضال الہ آبادی،زیدالہ آبادی،  حافظ سوز آئمی، مقصود درد آئمی وغیرہ شرکت کرینگے،  اس مشاعرہ کے مہمان خصوصی جمعیت علماء الہ آباد حلقہ سوراؤں کے سکریٹری قاری فیروز احمد ہونگے،جبکہ  دعااور خصوصی خطاب   نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی کا ہوگا،  مشاعرہ کے کنوینر عبداللہ خان   نے اطلاع دی کہ تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں، انہوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کیاہے،