اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ تحفیظ القرآن ملانہ میں جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمیعت یوتھ کلب کا سہ روزہ کیمپ اختتام پذیر

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 24 October 2019

مدرسہ تحفیظ القرآن ملانہ میں جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمیعت یوتھ کلب کا سہ روزہ کیمپ اختتام پذیر

مدرسہ تحفیظ القرآن ملانہ میں جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کا سہ روزہ کیمپ اختتام پزیر!
رپورٹ :محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملانہ بڑوت/باغپت (آئی این اے نیوز 24/ اکتوبر 2019) ضلع باغپت کے موضع ملانہ کے مدرسہ تحفیظ القرآن میں گزشتہ تین روز سے جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کا کیمپ آج اختتام کو پہونچا، جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے فرمائی، مہمان خصوصی کی حیثیت سے حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے شرکت فرمائی.
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ اور نعت نبی سے ہوا ،کیمپ میں شریک "اسکاؤٹ" اور روورس سے طرح طرح کے پروگرام پیش کیے ،ٹریفک نیم ،اور ووٹنگ کی اہمیت ،اور ماں باپ کی فرماں برداری ،سے متعلق ڈرامائی شکل میں بڑے ہی خوبصورت انداز میں پروگرام پیش کیے ،
اس کے بعد مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے حافظ محمد قاسم صاحب نے اسکاؤٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کرنے کے لیے ،اور نوجوان جوکہ ہر قوم کی ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہوتے ہیں ان کو چاک چوبند رکھنے کے لیے اور ان کی تندرستی کو برقرار رکھتے ہوئے ،ملک و ملت کی خدمت کے جذبہ کو اجاگر کرنے کے لیے اہم کوشش ہے ،اس لیے ہم سب اپنے نوجوانوں کو اس منسلک کرائیں اور اپنی نوجوان نسل کو برباد ہونے سے بچالیں.
حضرت قاری محمد صابر صدر جمعیت علماء تحصیل بڑوت نے کہا کہ ہم جمعیت یوتھ کلب کو ایک ذمہ داری سمجھ کر اس سے جڑیں اور جمعیت علماء ھند کے منصوبے کو اٰگے بڑھائیں،
حضرت مولانا محمد خالد سیف اللہ کنوینر جمعیت یوتھ کلب ضلع باغپت نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت یوتھ کلب دراصل نسل نو کو برباد وتباہ ہونے سے بچانے کا واحد ذریعہ ھے اس لیے اس میں بالکل بلا خوف و خطر اپنے جوانوں کو جوڑیں
پروگرام کی صدارت فرمارہے حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب نے کہا کہ جمعیۃ علماء ھند ملک کی وہ واحد تنظیم ہے جو ملک کے لیے اور ملت اسلامیہ کے لیے ہر مشکل میں شانہ بہ شانہ کھڑی رہتی ہے، مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے لیے ہر میدان میں ہر ممکنہ راحت رسانی کی کوشش کرتی ھے اس لیے ہم جمعیۃ علماء ھند سے مل جل کر آگے بڑھے ،اور ملک میں بھائی چارگی کو رواج دیں اخلاق حسنہ کو اپنائے تاکہ اسلام کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے.
کیمپ مولوی محمد رفاقت بدری  صاحب ٹرینر اسکاؤٹ اینڈ گائڈ ،اوردانش احمد کی نگرانی میں جاری رہا ،نظامت کے فرائض بھی قاری محمد  صابرصاحب نے  انجام دیئے.
اس موقع پر  ،چودھری راغب رٹھوڑہ، چودھری گلبہار اسارہ، ڈاکٹر محمد تنویر سماجی کارکنان واہل بستی موجود رہے،قاری محمد جاوید صاحب مہتمم مدرسہ تحفیظ القرآن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا