سر سید احمد خاں نے مسلمانان ہند میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا: شمس الہدی قاسمی
آنند نگر مہراج گنج: برصغیرکے عظیم رہنما اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی مدبر سرسید احمد خاں کی آج یوم پیدائش ہے۔ سرسید احمد خاں 17اکتوبر 1817 کو دہلی میں پیدا ہو ئے۔ وہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں عصری تعلیمی تحریک کے روح رواں کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ آج ان کی یوم پیدائش کے موقع پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کی آفس میں ایک تقریبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
عظیم رہنما سر سیّد احمد خاں کے یوم پیدائش پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سر سید احمد خاں 17 اکتوبر 1817ء کو دہلی میں پیدا ہوئے وہ انیسویں صدی کے ایک عظیم رہبر تھے انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کوباعزت قوم بنانے کیلئے سخت جدوجہد کی سر سیّد احمد خاں کی پوری زندگی قوم کی خدمت کرتے گزری وہ ایک بلند پایہ مفکر، مصنف اور جلیل القد رہنما تھے۔ سر سیّد احمد خاں نے اپنی ادبی تخلیقات سے مسلمانان ہند میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا اسی وجہ سے علی گڑھ تحریک کی بنیاد پڑی۔ سر سیّد احمد خاں نے ادبی خدمات کے لئے1857ء میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد رکھی جسے1920ء میں یونیورسٹی کا درجہ ملا اور آج اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل ہے۔ محسن قوم و ملت سر سیّد احمد خاں 27مارچ 1898ء کو علی گڑھ میں انتقال کر گئے تھے انہیں وہیں پر دفن کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر چیف ٹرسٹی شمس الضحی خان، محمد شاہد خان، حافظ فضل الرحمان، زبیر احمد، شمشاد احمد، رفیع اللہ لاری، شفیق پردھان کے علاوہ متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔