اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہندوستانی یونیورسٹیوں میں چوتھے پائندان پر

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 26 October 2019

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہندوستانی یونیورسٹیوں میں چوتھے پائندان پر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہندوستانی یونیورسٹیوں میں چوتھے پائیدان پر
علی گڑھ۔۲۶؍اکتوبر: یو ایس نیوذ اینڈ ورلڈ رپورٹ ایجوکیشن نے اس سال کی بیسٹ گلوبل یونیورسٹی رینکنگ میںعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو ہندوستانی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں چوتھے پائیدان پر رکھا ہے۔اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو کو ملک بھر میں چوتھا مقام حاصل کرنے پر تمام فیکلٹیوں کے اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے ایم یو برادری کے لئے یہ امر باعثِ مسرت ہے اور چوتھا رینک حاصل کرنا ان کی مشترکہ اور مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔اے ایم یو رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر سالم بیگ نے بتایا کہ اے ایم یو کی رینکنگ کا جائزہ یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ ایجوکیشن نے اکیڈمک ریسرچ، اکیڈمک وقار، عالمی تعاون، اشاعتی عمل اور مثالی حیثیت کی بنیاد پر کیا ہے۔