محمد عباس دھالیوال
مالیر کوٹلہ ،پنجاب
رابطہ 9855259650
“اس دیوالی"
آؤ نفرت کو دل سے بھلائیں
محبت کے ہم دیپ جلائیں
وطنِ عزیز کو خوشبو سے مہکائیں
ہندو مسلم ایک ہوجائیں
اس دیوالی
ذہنوں میں پھیلی نفرتوں کو
دل سے آج دور بھگائیں اور
دیش میں پھیلی جہالت کو
علم کی شمع سے دور ہٹائیں
اس دیوالی
دل سے تمام کدورتیں بھگائیں
روٹھے ہوؤں کو جاکر منائیں
نفرت کی جگہ پیار پھیلائیں
امن کی یہاں جوت جگائیں
اس دیوالی
بمب آتشبازی چلانے کی
آج آؤ ہم ضد چھوڑ یں
واتاورن کو شفاف رکھنے کو
آؤ گرین دیوالی منائیں
پولوشن رہت دیوالی منانے
آؤ دل سے آج قسم کھائیں
اس دیوالی.... اس دیوالی