اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیاست کے علمبردار رہے بھال چند یادو، ان کے انتقال سے پورے ضلع کی عوام اداس ہے

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 7 October 2019

سیاست کے علمبردار رہے بھال چند یادو، ان کے انتقال سے پورے ضلع کی عوام اداس ہے

سیاست کے علمبردار رہے بھالچندر یادو کے انتقال سے پورے ضلع سنت کبیر نگر کی عوام  اداس ہے : -
 دھن گھٹا۔ سنت کبیر نگر!
رپورٹ! ارشد علی کبیر نگر
7 اکتوبر آئی این اے نیوز
سیاسی میدان میں ہر داؤ جاننے کے والا، کبیر نگر میں غریبوں ، مزدوروں ، مجبوروں ،  کی آواز ، فرقہ وارانہ قوتوں سے ڈٹکر مقابلہ کرنے والا ،  گذشتہ جمعہ کودو پہر میں گڑگاؤں کے میدانتہ  ہسپتال میں آخری سانس لی اور ہمیشہ کے لئے دنیا سے رخصت ہوگیا۔
  بھالچندر یادو کی لاش  صبح تقریباً دس بجے مہولی تھانہ حلقہ کے گاؤں بھگتا میں ان کے گھر پہنچی کہ اس سے پہلے ہی علاقے کی ہزاروں کی تعداد میں عوام
  بچے، بوڑھے، خواتین اور غریب مزدوروں کا ایک بہت بڑا ہجوم ، صبح میں ہی انکے آخری دیدار کے لئے انکے گھر پہنچ گیا تھا۔
۔ہر ایک کی آنکھیں انکی موت پر نم تھیں۔
چہار جانب  رونے کی آواز سنائی دے رہی تھی۔
 سابق رکن ممبر  آف پارلیمنٹ بھالچندر یادو نے ضلع سنت کبیر نگر کو وجود بخشنے میں جو کردار نبھایا اسے کوئی کیسے بھلا سکتا ہے۔
کسی بھی ضرورت مند کو انھوں خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹایا۔
بھال چندر یادو کے بہت قریبی ساتھی رہے برہم سنکر بھارتی نے بتایا کہ ایم۔پی۔ صاحب ایک الیکشن میں ووٹ مانگنے کے لئے سیمریاواں کی طرف نکلے تھے ۔
جہاں ان سے ایک معزور آدمی ملا اور ایم۔پی۔ صاحب سے ٹرائی سائیکل کےلئے چار ہزار روپے مانگا۔
ایم۔پی۔صاحب فوراً اپنی جیب سے نکال کر دو۔دو ہزار کی 20 نوٹ دو سو کی نوٹ سمجھکر دیے دۓ۔
 الیکشن بعد وہ معزور آدمی 36ہزار روپیے واپس دینے آیا لیکن ایم۔پی۔صاحب واپس لینے سے انکار کر دئے اور اس معزور کو اسکی ایمانداری پر شاباشی دۓ تھے۔
اسی طرح کا ایک اور واقعہ برہم سنکر بھارتی نے بیان کیا کہ 2009کے الیکشن بعد ایک گاؤں کے کچھ لوگ آۓ اور ایم پی صاحب سے کہے آپکو رام لیلا میں آنا ہے۔
یہ جانے کے  لئےراضی ہو گئے لیکن الیکشن میں شکست ملنے کی وجہ سے انکے پاس روپے پیسے بھی نہیں بچے تھے۔
انھوں نے فوراً اپنے گھر کا جنریٹر 14000میں ہی بیچ دیا تھا رام لیلا میں پیسہ دینے کے لئے۔
اسطرح کے تمام انوکھے کارنامے تھے بھالچند یادو جی کے۔
وہ غریبوں کی بات نہ سننے والے افسروں سے لڑ جانے میں ذرا بھی پرواہ نہیں کرتے تھے۔
 یہی وجہ ہے کہ  سنت کبیر نگر کی عوام آج بلکھ بلکھ کر اپنے محبوب لیڈر کی یاد میں آنسو بہا رہی ہے۔
 پارٹی اور اپوزیشن پارٹی کے جذبات سے بالاتر ہوکر سابق ممبر پارلیمنٹ بھالچندر یادو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ضلع کے تمام سینئر قائدین موجود تھے-
سب نے یہ بات کہی ، غریبوں کی آواز بلند کرنے والا لیڈر آج ہمارے درمیان نہیں ہے ،  لیکن ان کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے انھیں ہمیشہ یاد کیا جاۓگا۔
بچے ، بوڑھے اور جوان ، سب  بھالچندر یادو سے پیار کرتے تھے۔
خراج تحسین پیش کرنے والوں میں ، سابق وزیر رام پرساد چودھری ، سابق ممبر پارلیمنٹ لال مانی پرساد ، سابق ایم ایل اے دسرتھ پرساد چوہان ، سابق ایم ایل اے الگو چوہان ، سابق وزیر جئے پرکاش یادو ،بلاکپرمکھ دگپال پال ، ڈاکٹر ستیپال پال ، کے ڈی یادو ،  سابق ایم ۔ایل۔ اے۔ ابوالکلام ، جونپور کے سابق ایم۔ پی۔رماکانت یادو،دیوریا کے سابق ایم۔پی۔بالیشور یادو۔ایم۔ایل۔اے۔بھگوانداس ودیگر صوبہ اتر پردیش کے تمام لیڈران
سابق ایم پی بھال چندر یادو کے آخری رسومات میں شامل رہے۔
حقیقت میں ، بھالچندر یادو جیسے دوسرے لیڈر کا  پیدا ہونا  بہت مشکل ہے۔