مولانا مرتضی قاسمی کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی نشست کا انعقاد
پوری زندگی انہوں نے دین متین کے لئے وقف کر رکھا تھا: مولانا عظمت اللہ قاسمی
نوتنواں مہراج گنج (رپورٹ عبید الرحمن الحسینی)
9 /اکتوبر آئی این اے نیوز 2019
گزستہ 7 /اکتوبر بروز پیر بوقت بعد نماز ظہر، جامع مسجد نوتنواں میں اراکین محکمہ شرعیہ ضلع مہراج گنج کی جانب سے ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی، جس کی صدارت محکمہ شرعیہ مہراج گنج کے صدر حضرت مولانا عظمت اللہ قاسمی نے فرمائی، مجلس کا آغاز حضرت مولانا قمرالحسن قاسمی کی تلاوت سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض حضرت مولانا رشید احمد قاسمی جنرل سکریٹری امارت شرعیہ ضلع مہراج گنج نے ادا کیا۔
اس تعزیتی میٹنگ میں صدر محترم حضرت مولانا عظمت اللہ قاسمی نے حضرت مولانا محمد مرتضی قاسمی علیہ الرحمۃ سابق نائب صدر محکمہ شرعیہ ضلع مہراج گنج کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حضرت مولانا مرحوم کی محکمہ شرعیہ سے وابستگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی، حضرت مولانا محمد مرتضی قاسمی صاحب نوراللہ مرقدہ محکمہ شرعیہ کے اساسی اراکین میں تھے، بڑی دل جمعی کے ساتھ مقدمات کی سماعت فرماتے، سردی اور گرمی کی پرواہ کئے بغیر اس پیرانہ سالی میں بھی کمیشن میں تحقیق حال کی معلومات کے لئے تشریف لے جاتے، حضرت مولانا ایک کامیاب مدرس اور اچھے منتظم بھی تھے، پوری زندگی انہوں نے دین متین کی خدمت کے لئے وقف کر رکھا تھا، احقاق حق اور ابطال باطل کے سلسلہ میں مناظر اسلام کے ساتھ مشہور بھی تھے، اور تادم آخر وعظ و خطابت کے ذریعے دین کی خدمت کرتے رہے، حضرت مولانا مرحوم جمعیۃ علماء کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے 2002 میں ملک و ملت بچاؤ تحریک میں شرکت کے لئے پورے قافلے کے ساتھ دہلی تشریف لے گئے اور گرفتاری دی، ان کی دینی خدمات کے لئے مدرسہ عربیہ بیت العلوم بیروا چندنپور، مدرسہ عربیہ سراج العلوم نوتنواں، مدرسہ عربیہ حفظ العلوم چرکا کی سرزمین تا قیامت گواہ رہےگی، اخیر میں تمام شرکاء نے مل کر حضرت مولانا مرحوم کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کیا، حضرت مولانا عظمت اللہ قاسمی صاحب صدر محکمہ شرعیہ ضلع مہراجگنج کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا، شرکاء میں مولانا ابوالکلام قاسمی، مولانا قمرالحسن قاسمی صاحب، مولانا عبد اللہ قاسمی، مولانا منیر احمد قاسمی نیپال، مولانا غیاث الدین قاسمی، مولانا ذبیح اللہ قاسمی، حافظ نور الحسن صاحب امام جامع مسجد نوتنواں، الحاج رفعت علی، ڈاکٹر محمد اسرائیل کے نام قابل ذکر ہیں، اخیر میں مولانا قمرالحسن قاسمی کو مولانا مرحوم کی جگہ نائب صدر محکمہ شرعیہ ضلع مہراج گنج باتفاق آراء انتخاب بھی عمل میں آیا۔