اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مانو کالج اورنگ آباد میں تقریری مسابقہ کا انعقاد، رپورٹ ذیشان الٰہی منیر تیمی مانو کالج اورنگ آباد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 1 October 2019

مانو کالج اورنگ آباد میں تقریری مسابقہ کا انعقاد، رپورٹ ذیشان الٰہی منیر تیمی مانو کالج اورنگ آباد

مانو کالج اورنگ آباد میں تقریری مسابقہ کا انعقاد۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    1 اکتوبر 2019 کو مانو کالج اورنگ آباد میں ایک تقریری مسابقہ رکھا گیا تھا جس کا موضوع ایک نہایت ہی حساس اور اہم "پلاسٹک " تھا اس پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل جناب ڈاکٹر عبد الرحیم سر کر رہے تھے جب کہ نظامت کی ذمہ داری کاتب سطور(ذیشان الہی بن منیر تیمی )نے ادا کی
اس مجلس کی ابتداء قرآن کی تلاوت سے ہوئی محمد علی تیمی نے تلاوت کی پھر نعت رسول صلعم کے لئے مستحسن تشریف لائے اور انہوں نے بہترین لب و لہجہ میں آپ کی شان میں نعتیہ اشعار گنگنائے ۔پھر اس کے بعد تقریری سلسلہ کا آغاز ہوا اور تمام طلبہ نے پلاسٹک کے نقصانات اور اس سے بچنے کے طریقوں کو واضح کیا ۔اس مجلس میں مقررین کی تعداد سترہ تھیں جن میں سے چند نمائندہ نام یہ ہیں۔محمد قابل ۔احمد رضا ۔خادم الاسلام ۔محمد علی تیمی، ذیشان الہی تیمی، ملک رضا الباری، جمیل، تفضل، اکبر، صلاح الدین اور نوشین ۔
   اس پروگرام میں کالج کے لگ بھگ تمام اساتذہ و معلمات اور طلبہ و طالبات نے اپنی شرکت کو یقینی بنائی جن میں چند نمائندہ نام مندرجہ ذیل ہیں ۔پروفیسر بدر الاسلام سر، عظمی صدیقی میم، ڈاکٹر شاہین میم، سیدہ ہاجرہ نوشین میم ،محمد علی، عبد القادر، شاہ رخ خان، افروز، شہاب الدین، سلمان، معید، عمران، نظام، فردوس، سلامل، سمیع، دابش، مبشر، عاشق، شمیم، شمشاد، امتیاز، شاکر، سیماب، عمرانہ، نوشین، سائمہ، ترنم، عائشہ، صفیہ، رقیہ،اور نمرہ جیسے بہت سارے طلبہ و طالبات موجود تھے ۔
     اس پروگرام میں اساتذہ و معلمات اور طلبہ و طالبات کی موجودگی کے ساتھ ساتھ اخیر میں ڈاکٹر بدر الاسلام سر کی خصوصی تقریر کی وجہ کر یہ پروگرام نہایت ہی مؤثر اور کامیاب رہا ۔

    ذیشان الہی منیر تیمی
   مانو کالج اورنگ آباد