اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کٹولی: مدرسہ فخر الاسلام کے طالب علم محمد ارسلان نے 16مہینے میں کیا قرآن پاک کا حفظ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 16 November 2019

کٹولی: مدرسہ فخر الاسلام کے طالب علم محمد ارسلان نے 16مہینے میں کیا قرآن پاک کا حفظ!

لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/نومبر2019) مدرسہ فخر الاسلام کٹولی کلاں میں تکمیل حفظ قرآن کی ایک بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد ارسلان بن آفتاب عالم موضع بھرولی شاہ گنج ضلع جونپور نےصرف سولہ مہینے میں حفظ قرآن مکمل کیا، گیارہ سال کی عمر میں مدرسہ ہٰذا میں حفظ مکمل کرنے والے یہ پندرہویں طالب علم ہیں ۔ اس بابرکت محفل میں گاؤں کے کثیر تعداد میں لوگوں نے بھی شرکت کی ۔
 مجلس کو حضرت مولانا مفتی عاصم کمال صاحب استاد مدرسہ عربیہ بیت العلوم سراۓ اعظم گڑھ نے خطاب کیا۔ اور حاضرین کو حفظ قرآن کی فضیلت ، تعلیم دین کی اہمیت اور مدارس کی افادیت پر سیر حاصل گفتگو فرمائ ۔اس موقع پر مدرسہ کے ذمہ دار مولانا ظہیر احمد صاحب نے مہمان کرام کا استقبال کیا،اور نظامت کے فرائض انجام دئے۔۔۔۔اخیر میں حضرت مولانا و حافظ انیس احمد صاحب استاد مدرسہ عربیہ بیت العلوم کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔