*مشہور تجزیہ نگار علی سہراب عرف کاکاوانی کی گرفتاری حق رائے کی آزادی کا قتل*
( 2019 آئی این اے نیوز دیوبند 16 نومبر)
سوشل میڈیا کے مشہور تجزیہ نگار علی سہراب عرف کاکاوانی کو لکھنؤ پولیس نے دہلی پولیس کی مدد سے ابھی دہلی سے گرفتار کرلیا ہے اور انہیں لکھنؤ لے جایا جارہا ہے.
علی سہراب سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتے ہیں اور ظلم و نا انصافی اور کرپشن کے خلاف فیس بک و ٹویٹر پر خوب لکھتے ہیں،نیز مداحوں کی ایک بڑی فہرست رکھتے ہیں.
اطلاع کے مطابق علی سہراب پر کملیش تیواری مرڈر کیس میں متنازع ٹویٹ کا الزام لگاکر حضرت گنج پولیس لکھنؤ نے ان کے خلاف ایک مہینہ پہلے
ایف آئی آر درج کی تھی،
اب ان کے فیس بک لوکیشن کو ٹریس کرکے لکھنؤ پولیس دہلی میں واقع ان کے گھر پہونچی اور انہیں گرفتار کرلیا.
تنظیم ابنائے مدارس لکھنؤ پولیس کے اس قدم کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے حق رائے کی آزادی کا قتل تصور کرتی ہے.
تنظیم ابنائے مدارس اور یونائیٹیڈ اگینسٹ ہیٹ کے لکھنؤ کے احباب پورے حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں
اور ان شاءاللہ اس سلسلہ میں ضروری قانونی کارروائی کریں گے.
مہدی حسن عینی و جمیع اراکین تنظیم ابنائے مدارس