اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: غزل _____________از:محمد عباس دھالیوال مالیر کوٹلہ پنجاب

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 20 November 2019

غزل _____________از:محمد عباس دھالیوال مالیر کوٹلہ پنجاب


محمد عباس دھالیوال،  
مالیر کوٹلہ ،پنجاب. 
رابطہ 9855259650 

"غزل "

ذہن و دل پر چھائے پتھر
پھول نظر کو آئے پتھر
انسانوں سے شکوہ کیسا
جب بھگوان کہائے پتھر
پھولوں کے ہمراہی بن کر
قدم قدم پر پائے پتھر
سچی بات کہی تھی ہم نے
ہر جانب سے آئے پتھر
پھل پھول سایہ ایندھن دیکر
سر پہ شجر نے کھائے پتھر
یاروں اس میں پھول کھلیں کیا
دل ہی جب ہو جائے پتھر
کیا میرا شیشے کا گھر ہے
ہم سایہ برسائے پتھر
چارو جانب بدکاری ہے
کیوں نہ فلک برسائے پتھر
رب کی مشیت سے چڑیوں نے
فیلوں پر برسائے پتھر
خود کو بشر کہلائے پتھر
اور خدا بن جائے پتھر
مظلوموں کے حق کی خاطر
اہل قلم نے اٹھائے پتھر
شام ڈھلے عباس کسی دن
تاج محل میں آئے پتھر


محمد عباس دھالیوال ، 
مالیر کوٹلہ،پنجاب۔