آ عندلیب ملکر کریں آہ وزاریاں !
کچھ قائدین سے خوش فہمیاں ختم ہورہی ہیں
جن پر فخر تھا وہ بھی شرمندہ کررہے ہین، کیا ہوگیا ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا، باطل کے ایوانوں میں لرزہ طاری کرنے والے بڑے ،غیر معقول اقدامات کررہے ہیں
ملاقات سے شکوہ نہیں شکوہ تو صرف اس بات کا ہےملاقاتیں ایسے وقت میں ان سے کی جارہی ہیں جنکا سراپا بابری کا وجود خاکستر کردینا چاھتا تھا اور ظالم بالآخر کامیاب بھی ہوگئے
امت کا جسم ایسی ناانصافی پر ایسے صدمہ سے دوچار ہے جس کی ٹیس آنے والی نسلیں تک برداشت کرینگی، مصالحت کا یہ کون سافارمولہ ہے جسمیں انصاف کا ریپ کردیا گیا، حلق سے "بابری" چھین لی گئ اور ہم منہ تاکتے رہ گئے
انصاف کی ساری قدروں کو پامال کردیا گیا، جمہوریت کے اصولوں کو بالائے طاق رکھکر ہجومی دہشت گردی کے راستے وا کردئے گئے
اب جب سنجیدہ قیادتیں اس بدترین ناانصافی پر غوروخوض کررہی ہیں خانہء خدا کی خاطر مرتے دم تک قانونی جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کرچکی ہیں اس طرح کی ملاقاتیں انکے موقف کو کمزور کررہی ہیں
انکے حوصلوں کو توڑنے کا کام کررہی ہیں
فیصلہ کے معا بعد کھل کر اس مذموم فیصلہ کی مذمت کرنا چاھئے چہ جائیکہ اس طرح حلوہ پراٹھا کھاکر انکی حوصلہ افزائ کی جاءے
ہوسکتا ہو آپکی نیتوں کا قبلہ درست بھی ہو مگر یہ ملاقاتیں قطعا مصلحت کے منافی ہیں اس سے انصاف اور عدالتوں کا وقار مجروح ہوتا ہی ہے ملت کے جذبے اور آپ کے تئیں حسن ظن خاک ہوجاتا ہے
آ عندلیب ملکر کریں آہ وزاریاں
تو پکار ہاءے گل میں چلاؤں ہاءے دل
احمد خان فتحپوری
۱۲-۱۱-۲۰۱۹