اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اسلام کی اہم تعلیم: بھائی چارہ و انسانیت، محمد یونس نئی دہلی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 12 November 2019

اسلام کی اہم تعلیم: بھائی چارہ و انسانیت، محمد یونس نئی دہلی

اسلام کی اہم تعلیم: بھائی چارہ و انسانیت۔
محمد یونس نئی دہلی
مکرمی:اگر چلچلاتی دھوپ میں آپ پیاس سے بے حال ہوں ایسے میں چند گھونٹ ٹھنڈا پانی مل جائے یا سخت گرمی میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آ جائے تو ایک تازگی سی آجاتی ہے۔کچھ ایسی ہی تازگی ہمیں آج کے الجھے ہوئے رام جنم بھومی/ بابری مسجد مسئلے میں دکھانی ہے جو کہ صرف اور صرف امن پسند قومی بھائی چارے ہی میں ممکن ہے ۔ آج جبکہ پوری دنیا میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے، ہمارے ملک میں بھی اسی مسئلے کو لیکر فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلائی جا رہی ہے ۔گڑے مردے اکھاڑ کر انکے نام پر ہنگامہ برپایا کیاجا رہا ہے ۔ خود غرض منصوبوں کی سیاست سے انسانیت کو کچلا جا رہا ہے ۔جھوٹ،فریب اور مکاری کے بل پر لوگوں میں افواہ پھیلا کر گمراہ کیا جا رہا ہے۔ امن وشانتی سے رہنے والے لوگ ملک کا سیاہ مستقبل دیکھ کر پریشان ہیں ۔ایسے میں مذہبی ہم آہنگی منعقد کرنا جس میں شامل مختلف مذہب کے لوگ امن و آستی اور آپسی بھائی چارہ کی بات کریں تو یہ فرقہ ورایت کی جھلستی گرمی میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہی تو ہے ۔سبھی مذاہب کے لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ مذہب ایک نور ہے ، دھشت گردی ایک اندھیرا ہے ، دھشتگردی کی ایک شکل نظریاتی دھشتگردی ہے جس میں بے وجہ لوگوں کو پھنسا دیا جاتا ہے ۔اسلئے تمام مذہبی لوگوں کو افواہوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ، وطن پرستی کی مثال قائم کرنی چاہئے۔جس طرح اسلام میں جانور پر ظلم کرنا بھی حرام ہے اور جو مذہب درندوں پر ظلم کرنے کو بھی منع کرتا ہے وہ انسانیت پر کیسے ظلم کر سکتا ہے۔وطن عزیز کے باشندوں،ہمیں اس نازک وقت میں کسی بھی قسم کی پرتشدد سرگرمیوں سے پرہیز کرنا ہے اور دوسرے گمراہوں کو بھی نیک راہ دکھا کر ملک کو ترقی یافتہ کرنا ہے۔

محمد یونس
نئ دہلی