اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: فرضی مقدمات,قاتلانہ حملے اور دیگر پریشانیوں نے کبھی بھی میرے عزم اور حوصلے کو کم نہیں کیا:شعیب ایڈوکیٹ رہائ منچ کے بانی سے صحافی اور الفلاح فرنٹ صدر نے کی ملاقات

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 12 November 2019

فرضی مقدمات,قاتلانہ حملے اور دیگر پریشانیوں نے کبھی بھی میرے عزم اور حوصلے کو کم نہیں کیا:شعیب ایڈوکیٹ رہائ منچ کے بانی سے صحافی اور الفلاح فرنٹ صدر نے کی ملاقات

فرضی مقدمات,قاتلانہ حملے اور دیگر پریشانیوں نے کبھی بھی میرے عزم اور حوصلے کو کم نہیں کیا:شعیب ایڈوکیٹ


رہائ منچ کے بانی سے صحافی اور الفلاح فرنٹ صدر نے کی ملاقات

لکھنئو,12نومبر/2019 آئی این اے نیوز
دنیا میں کچھ ہی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے مفاد کے بجائے پوری انسانیت کے مفاد کے بارے میں سوچتے ہیں۔جو لوگ پوری انسانیت کے بارے میں سوچتے ہیں وہی شخص سے شخصیت بنتے ہیں۔حقیقت یہ ہیکہ شخص سے شخصیت بننے کے سفر کے بیچ جدوجہد,قربانی,زبردست محنت اور لگن کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا پڑتا ہے۔ہم بات کر رہے ہیں دہشت گردی کے الزام میں پھنسے افراد کے مقدمے لڑنے والے اور رہائ منچ کے بانی جناب شعیب ایڈوکیٹ صاحب کی۔لکھنئو ان کی رہائش گاہ پر صحافی اور الفلاح فرنٹ صدر ذاکر حسین نے شعیب ایڈوکیٹ سے ملاقات کی۔اس موقع پر شعیب ایڈوکیٹ صاحب ذاکر حسین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کے الزام میں پھنسے افراد کے مقدمات دیکھنے کی وجہ سے انہیں بےشمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ آپ نے چودہ افراد کو دہشت گردی کے الزام سے بری کرایا۔حکیم طارق قاسمی اور خالد مجاہد کی کیس کی پیروی کرتے وقت ان کے اوپر قاتلانہ حملہ ہوا ۔اس کے علاوہ شعیب ایڈوکیٹ نے اپنی زندگی کے سنگھرشوں کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہوں کی لڑائ لڑنے میں ان کے اوپر حملے ہوئے,فرضی مقدمات ہوئے اور وطن سے غداری کا مقدمہ درج ہوا۔لیکن ان تمام پریشانیوں نے ان کی ہمت اور ان کے ارادوں کو کبھی کمزور نہیں کیا اور لگاتار سنگھرشوں کی راہوں پر چلتے ہوئے بہت سےلوگوں کو آزاد زندگی کا تحفہ پیش کیا۔تاریخ کے اوراق ہمیشہ اسی کی داستان لکھتے ہیں جن کی زندگی سنگھرشوں اور قربانیوں کے راستے پر چلتے ہوئے موت کی آغوش میں جاکر پناہ لیتی ہے۔اس طرح کے لوگ ہی تاریخ لکھتے ہیں اور خود تاریخ بن جاتے ہیں انہیں لوگوں میں ایک نایاب نام شعیب ایڈوکیٹ کا ہے جن کے سنہرے کارنامے تاریخ کے اوراق میں قید ہوکر آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ بنتے رہیں گے ۔انشاءاللہ۔ ملاقات کے وقت رہائ منچ کے بانکے لال,سیما آذاد اور عبیداللہ موجود تھے۔