سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جواٸنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ ایڈوکیٹ ظفر یاب جیلانی نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہے لیکن یہ فیصلہ مکمل انصاف پر مبنی ہے اس پر ہم متق نہیں ، غلطیاں ہوسکتی ہے ، سپریم کورٹ نے دسیوں اپنے فیصلے پر رویو کیا ہے ، اگر عدالت نے ہمارے ثبوت کو مانا ہے تو یکطرفہ دوسرے فریق کے حق میں فیصلہ کیسے کیا جاسکتا ہے ؟ ، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی شریعت میں مسجد کی جگہ کسی دوسری جگہ اس کے عوض لینا نہیں ہے ، اس لۓ اگر پانچ ایکڑ کی جگہ پانچ سو ایکڑ ہو تو نہ وہ مسجد کا بدل بن سکتی ہے اور نہ مسلمانوں کے لۓ قابل قبول ہوسکتی ہے ، مسلمان سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں ، وکلا ء کے مشورے کے بعد سپریم کورٹ کے آٸین مطابق آگے کی کارواٸ ہوگی ، انہوں نے کہا مسلمان اس فیصلے کا احترام کریں ،مایوس نہ ہوں ، احتجاج وغیرہ سے مکمل طور پر بچیں
