اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کووند اورمودی نے عید میلاد النبی کے موقع پر مبارکباد دی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 10 November 2019

کووند اورمودی نے عید میلاد النبی کے موقع پر مبارکباد دی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر 
اعظم نریندر مودی نے اتوار کو پیغمبر اسلام محمدۖ کے یوم ولادت عید میلاد النبی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ۔
محمدۖ کے یوم ولادت ،عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں ، بالخصوص اپنے مسلم بھائی بہنوں کو مبارک دیتا ہوں ۔ آئیے ہم سب ان کی زندگی سے درس حاصل کرکے آپسی بھائی چارے اور رحمدلی کے ساتھ سب کی خوشحالی کے لئے کام کریں
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہامیلاد النبی پر مبارکباد، پیغمبر محمدۖ کی تعلیمات ہمیں تحریک دیتی ہے ۔ ایشور کرے یہ دن معاشرے میں ہم آہنگی اور ہمدردی کے احساس کو بڑھائے ۔ ایشور سے چاروں اطراف امن کی دعا کر تا ہوں۔