سمستی پور: 15/نومبر 2019 آئی این اے نیوز
جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور،کر ہوا برہیتا وایہ کلیانپور ضلع سمستی پور بہار کا ایک دینی تعلیمی وتربیتی ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے اپنے علاقہ میں مسلمان بچے اور بچیوں کی دینی تعلیمی وتربیتی خدمات بحسن خوبی انجام دے رہا ہے
جامعہ میں ہر سال کی طرح سال رواں بھی مورخہ 16ربیع الاول بروز جمعرات مطابق 14/11/2019 امتحان ششماہی کے اختتام پر دعائیہ مجلس کا انعقاد ہوا جس میں قرب و جوار نیز پروسی ملک نیپال کے علماء نے شرکت فرمائی جبکہ پروگرام کی صدارت۔الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری قاری ممتاز احمد جامعی صاحب ناظم وبانی جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور نےفرمائ
پروگرام کی ابتداء محمد سعید کی تلاوت کلام پاک ومحمد ساجد کی نعت پاک سے ھوئ بعدہٗ باہر سے تشریف لائے ہوئے معزز ممتحن محترم جناب مولانا منظر عالم قاسمی امام وخطیب جامع مسجد باقر گنج لہریا سرائے دربھنگہ نے اپنے خطاب میں کہا علم کی مثال جلتے ہوئے چراغ کی مانند ہے کہ صاحب علم۔علم کی روشنی میں ہروہ چیز دیکھ اور پرکھ لیتا ہے جو دوسرے نہیں دیکھ سکتے
وہیں دوسری طرف بیرون ملک( مدرسہ اشرفیہ خزینۃ العلوم شمشی نیپال) سے تشریف لائے ہوئے حضرت مولانا مفتی سلمان صاحب قاسمی نے کہا کہ علم ایسی دولت لازوال ہے جو کبھی ختم نہیں ہو تی انسانی اجسام تو ختم ہوجاتا ہے لیکن علم بالواسطہ باقی رہتا ہے اسکے علاوہ سید پور جامع مسجد کے امام وخطیب حافظ وقاری محمد مراد صاحب نیز بلسنڈی مسجد کے امام وخطیب مولانا فخر عالم صاحب نے نیک خواہشات اور اچھے تاثرات کا اظہار کیا جامعہ کے صدرمدرس مولانا اسجدمدنی حافظ وقاری محمد ارشد صاحب ماسٹر دیپک کمار صاحب نے پروگرام کو کامیاب کرنے مین اپنا اپنا کردار ادا کیا نیز نائب ناظم جامعہ ماسٹر امتیاز صاحب نے پروگرام میں شریک تمام علما دین معزز مہمان کرام کا شکریہ ادا کیا اخیر میں حضرت مفتی صاحب کی دعاؤں پر مجلس اختتام پذیر ہوا
