اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو دفاعی کمیٹی کا ممبر نہیں بنانا چاہئے : گلزار اعظمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 22 November 2019

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو دفاعی کمیٹی کا ممبر نہیں بنانا چاہئے : گلزار اعظمی

ممبئی: 22 نومبر 2019 آئی این اے نیوز 
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ اور بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو و دفاعی وزارت کے اہم کمیٹی کا حصہ بنائے جانے پر مالیگاؤں بم دھماکہ متاثرین کو قانونی امداد مہیا کرانے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ دفاع کا شعبہ اہم ہوتا ہے اور اس میں بم دھماکہ میں ملوث ملزمہ کو نہیں لینا چاہئے تھا نیز اس کمیٹی میں ملزمہ کی شمولیت سے کمیٹی کی اہمیت پر سوال اٹھ سکتے ہیں اور عوام میں غلط پیغام جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر پر سنگین الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے ابتک اس اس مقدمہ میں 135 سرکاری گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کراچکے ہیں لہذا حکومت ہند کو ملزمہ کو 21 رکنی دفاعی کمیٹی کا حصہ نہیں بنانا چاہئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کے اس اقدام سے حکومت کی منشاء صاف ظاہر ہوتی ہے کہ وہ ایسے لوگوں کی پست پناہی کرنے میں مصروف ہے جن پر ملک دشمن سرگرمیوں، قتل و غارت گیری، بم دھماکہ انجام دینے کے سنگین الزامات ہیں اور وہ اقلیت دشمن ہیں۔
گلزار اعظمی نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے اورکہا کہ دفاعی وزیر راج ناتھ سنگھ کو سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو کمیٹی کا حصہ بنائے جانے پر دوبارہ غور کرنا چاہئے کیونکہ حال ہی میں سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکرنے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کو محب وطن کہا تھا اور گاندھی جی کے تعلق سے اس کے نظریات ہندوستانی روایت کے برخلاف ہیں۔
واضح رہے کہ آج حکومت ہند نے اعلان کیا کہ وہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو 21 رکنی دفاعی پارلیمانی مشورتی کمیٹی کا حصہ بنائے گی جس میں سینئر سیاست داں شرد پوار، فاروق عبداللہ و دیگر شامل ہیں۔