مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر میں ڈی ایم صاحب کی آمدکل
23 /نومبر 2019 آئی این اے نیوز
قصبہ سرائمیر کا مشہور و معروف ادارہ مد رسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڑھ میں کل بتاریخ 24نومبر 2019بروز یکشنبہ بوقت صبح 11:00 تا12:00 بجے تعلیمی بیداری کے عنوان سے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مدرسہ ہٰذا کے نائب ناظم مفتی محمد اجوداللہ صاحب پھولپوری زید مجدہم کی دعوت پر ضلع مجسٹریٹ صاحب تشریف لا رہے ہیں اس مدرسہ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں دینی و عصری دونوں تعلیم پر توجہ دی جاتی ہے اس پروگرام میں طلباء اپنی صلاحیت حاضرین کے سامنے پیش کریں گے،نیزضلع انتظامیہ بھی تعلیمی بیداری لانے کے لیے مسلسل کوشاں ہےخصوصا غریب و نادار طلبہ تعلیم سے محروم نہ رہیں اس مہم کا یہی بنیادی مقصد ہے ، اس عنوان پر ضلع مجسٹریٹ صاحب بھی طلباء و عوام سے خطاب کریں گے ، ہر ایک ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی اولاد کو زیورتعلیم سے آراستہ کریں، تعلیم سے انسان کی ترقی کی راہیں کھلتی اور آسان ہوتی ہیں نیز تمام مدارس اور کالجوں میں صفائی کی مہم بھی جاری ہے جو ہمارا ایمانی جزو ہے ہمارے ملک میں ہر چہار جانب صفائی وستھرائی پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ مہلک بیماریوں سے محفوظ رہیں ،
ہمارے اس پروگرام میں سیاسی وسماجی حضرات کے ساتھ ساتھ علاقے کی عوام سے خصوصی شرکت کی درخواست ہے ،