اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ایودھیا گائڈ لائنس،ایودھیا فیصلہ پر کیا کریں اور کیا نا کریں؟ مہدی حسن عینی قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 8 November 2019

ایودھیا گائڈ لائنس،ایودھیا فیصلہ پر کیا کریں اور کیا نا کریں؟ مہدی حسن عینی قاسمی

*ایودھیا گائڈ لائنس*
*ایودھیا فیصلہ پر کیا کریں اور کیا ناکریں؟*

01.ہر علاقہ میں ہندو مسلم مشترکہ امن کمیٹی بنائی جائے،
جس میں دونوں طبقہ کے بااثر لوگوں کو شامل کیا جائے.

02.سبھی مذھبی مقامات پر پینی نظر رکھی جائے،بطور خاص ان مقامات پر جہاں مندر، مسجد پاس پاس میں ہوں.

03.فیصلہ کے دن ہر گاؤں،شہر کے چوراہوں،نکڑ اور چائے خانوں پر دو دو چار چار معتبر لوگ بیٹھ جائیں،نوجوانوں کو ہلڑبازی سے روکیں،بائک اسٹنٹ،
نعرے اور پھبتیاں کسنے سے منع کریں،اور ہر طرح کے افواہ و اشتعال پر فوری طور پر قابو کریں.

04.ضرورت پڑنے پر پولیس و انتظامیہ کی مدد لی جائے،لیکن حتی المقدور سماجی طور پر امن بحالی کی کوششیں زیادہ مناسب ہیں.

05.سوشل میڈیا پر صبر و سکون کا مظاہرہ کریں،بغیر فیکٹ چیک کئے کسی بھی خبر کو وائرل نا کریں،واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن خاص طور پر دھیان رکھیں اور ممبران کو پہلے سے ہی خبردار کردیں.

06.صرف فیصلہ سے متعلق انہیں خبروں کو جگہ دیں جو معتبر میڈیا چینلوں یا پورٹلز سے شائع کئے جائیں.

07.فرضی یا جذباتی پوسٹ و مواد کو ہرگز لائک،شیئر،سینڈ اور ری ٹویٹ نا کریں،

08.عوامی مقامات پر جذباتی بحث و مباحثہ اور تبصرہ بازی سماجی تانے بانے کے لئے مضر ثابت ہوسکتی ہے،اس لئے خود بھی گریز کریں اور دوسروں کو منع کریں.

09.مختلف مقامات پر دفعہ 144 نافذ ہے،نیز سیکیورٹی فورسز بھی موجود ہیں،ان سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے،بلکہ قانون کی بالا دستی کے لئے ان کے معاون بن جائیں اور انہیں اپنا معاون بنالیں.

10.فیصلہ کسی کے بھی حق میں آئے،لیکن کسی بھی جلوس، احتجاج و مظاہرے میں ہرگز شرکت نا کریں،بلکہ مقدمہ کے فریقوں کے رد عمل کا انتظار کریں.
11.والدین اور سرپرستان اپنے بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ان کی آمد و رفت پر خاص نظر بنائے رکھیں،


*اپیل*:یاد رکھیں!بابری مسجد، رام مندر کا مقدمہ ملکیت کا ہے، ہمیں امید ہے کہ فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا،اس لئے ڈرنے،
گھبرانے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے.بلکہ کھلی آنکھوں سے اللہ کی جانب متوجہ ہوں اور دشمن کو موقع نا دیں.
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ انصاف کی بالادستی کو قائم فرمائے اور ملک و ملت کی جملہ شرور و فتن  سے حفاظت فرمائے. آمین ثم آمین

والسلام:
مہدی حسن عینی قاسمی
و جمیع اراکین تنظیم ابنائے مدارس دیوبند