اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *دیوبند سے علماء کی ایک جماعت عمرے کے لیے روانہ* *

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 24 November 2019

*دیوبند سے علماء کی ایک جماعت عمرے کے لیے روانہ* *

*دیوبند سے علماء کی ایک جماعت عمرے کے لیے روانہ*

دیوبند
 معتمد ذرائع سے اس بات کا علم ہوا ہے کہ سر زمین دیوبند سے موقر علماء کی ایک جماعت عمرے کے مقدس سفر پر روانہ ہوچکی ہے۔ ان عمرہ زائرین میں دار العلوم دیوبند کے نہایت موقر استاذِ حدیث، محدث کبیر، حضرت مولانا حبیب الرحمن اعظمی صاحب، فقیہ جلیل، حضرت مولانا مفتی محمد یوسف تاولوی صاحب، استاذ حدیث وفقہ، دار العلوم دیوبند، خطیب العصر، مناظر اسلام، حضرت مولانا مفتی محمد راشد اعظمی صاحب، استاذ حدیث وتفسیر دار العلوم دیوبند، صوفی ومرشد، حضرت مولانا محمد خضر کشمیری صاحب، خلیفہ حضرت اقدس پیر ذوالفقار نقشبندی واستاذ حدیث وتفسیر، دار العلوم دیوبند، نیز معروف عربی وانگریزی مترجم، حضرت مولانا محمد انوار خان قاسمی بستوی، صدر اسلامک ریسرچ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ، دیوبند، مولانا راشد علی صاحب کاندھلوی، ناظم تنظیم وترقی دارالعلوم دیوبند، اور مولانا فیضان صاحب قاسمی پورنوی، ملازم شعبئہ تعلیمات دار العلوم دیوبند اور اس کے علاوہ دیگر متعدد اہلِ علم شامل ہیں۔

علماء کا یہ کاروانِ عمرہ شروع کے آٹھ دن تک (از ۲۲ تا ۳۰ نومبر) مدینہ منورہ میں قیام پذیر رہے گا جب کہ اخیر کے آٹھ دن (از ۳۰ نومبر تا ۸ دسمبر) مکہ مکرمہ میں قیام کرے گا اور یہیں سے مناسک عمرہ کی ادائیگی کے بعد ہندوستان واپس ہوجائے گا۔