ایودھیا فیصلہ : نظر ثانی کی عرضی ، راجیو دھون بھی راضی !
لکھنؤ ۔16 نومبر 2019
بابری مسجد حق ملکیت مقدمے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے جمعیة علماء ہند نے کل ایک طویل میٹنگ کی تھی، جس کی تفصیلات آج جاری کی گئی ہے۔ جمعیت علماء ہند کے ارکان عرضی داخل کرنے پر آمادہ ہیں۔ قانون دانوں کا خصوصہ پینل تشکیل دیا جارہا ہے۔
میٹنگ میں نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے پر متفقہ رائے بنی، مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون پہلے نظر ثانی کی عرضی کے حق میں نہیں تھے، مگر مسلمانوں کی بے چینی کو دیکھ کر انہوں نے گیند جمعیت کے پالے میں ڈال دی اور کہا کہ فیصلہ مسلمانوں کو کرنا ہے
