اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پولیس محکمہ کی جانب سے امن پسند افراد کا گلاب کے پھول دیکر کیا گیا پرتپاک خیر مقدم رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 15 November 2019

پولیس محکمہ کی جانب سے امن پسند افراد کا گلاب کے پھول دیکر کیا گیا پرتپاک خیر مقدم رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی

پولیس محکمہ کی جانب سے امن پسند افراد کا گلاب کے پھول دیکر کیا گیا پرتپاک خیر مقدم
رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی
بڑوت/ باغپت (15نومبر 2019 آئی این اے نیوز)
بڑوت کوتوالی میں گزشتہ روز امن و سلامتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں پولیس محکمہ کی جانب سے گلاب کے پھول دیکر خیر مقدم کیا گیا،کانوڑ یاترا،اور بابری مسجد رام جنم بھومی والے معاملے میں فیصلہ کے بعد امن و سلامتی برقرار رکھنے میں پولیس محکمہ کی مدد کرنے والے افراد اور سیاسی و سماجی و ملی تنظیموں کے عہدیداران کو گلاب کے پھول دیکر مبارک باد پیش کی گئی،انہوں نے کہا کہ ضلع باغپت کی ایک مثال ہے کہ یہاں پر 1947 کے موقع پر بھی اور نہ اس سے پہلے اور بعد میں بھی کبھی بھی ماحول خراب کرنے کی کوشش نہیں کی گئی،اور ہمیشہ امن و سلامتی اور اٰپسی بھائی چارے کو مضبوطی کے ساتھ برقرار رکھا اور اس موقع پر بھی رکھا گیا،اس لیے پورے ضلع کے باشندے اور تمام سیاسی و سماجی و ملی تنظیمیں مبارک باد کی مستحق ہیں کہ انہوں نے پولیس و افسران کا مکمل طور سے ساتھ دیا اور اٰپسی بھائی چارے میں کسی طرح کی کمی نہیں آٓنے دی گئی،
اس موقع پر سی او رامانند کشواہا،کوتوال آٓر کے سنگھ،پنڈت گھنشیام شرما،حاجی ضمیر الدین عباسی،قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیت علماء تحصیل بڑوت،انکت بڑولی وغیرہ وغیرہ موجود رہے