اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *مایوس کیوں کھڑا ہے* *اللہ بہت بڑا ہے* *طہ جون پوری* 11دسمبر 2109

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 11 December 2019

*مایوس کیوں کھڑا ہے* *اللہ بہت بڑا ہے* *طہ جون پوری* 11دسمبر 2109

*مایوس کیوں کھڑا ہے*
 *اللہ بہت  بڑا ہے*




 *طہ جون پوری*


11دسمبر 2109

Jaunpuri786@gmail.com




ہندستان کی تاریخ میں آج کا دن ایک  کالا دن  ہے، جب ظاہری اور وقتی طاقت و قوت،  کی بنیاد پر ’’بھارتیہ جنتا پارٹی‘‘نے ’’شہریت ترمیمی بل‘‘ کو پاس کرلیا۔ اورمذہب کے نام پر ،ملک کے دستورسے کھلواڑ کیا۔ یقینا اس ترمیم سے، نہ صرف  مجاہدین آزادی کی روحوں کو تکلیف پہونچایا گیا ہے، بلکہ،آج سے اس جمہوری ملک کی  شبیہ ہمیشہ کے لیے، بدل گئی ہے۔

مسلمانوں کو چھوڑ کر ، جس طرح سے دیگر مذاہب کے لوگوں کو شہریت دینے کی بات کی گئی ہے۔ اس سے اس ملک کا مسلمان یقینا دکھی ہے۔ اور شاید حوصلے بھی پست ہوئے ہوں۔

لیکن مسلمانوں تم کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ سب اس مالک کی طرف سے ہے، جس کی قوت کے آگے سب ہیچ ہے۔ جس نے عاد و ارم جیسی قوم کو وجود بخشا، جو یہ دعوی کرنے لگے، مَن اَشد منا قوۃ، تو اس مالک نے ان کے وجود کو یکسر خاک کر دیا۔ ہاں جو تمہای ہمت کو مہمیز کرتا ہے، اور کھلے لفظوں میں تم سے مخاطب ہے۔ (مسلمانو! تم نہ کمزور پڑو، اور  نہ غمگین رہو، اگر تم واقعی مؤمن رہو تو،تم ہی سر بلند رہو گے، آل عمران 139)۔ اور جو تم سے یہ کہتا ہے( یہ تو آجاتے دن ہیں، جنہیں ہم باری باری لوگوں کے درمیان بدلتے رہتے ہیں، آل عمراں: 140)۔

         سچ ہے، حالات اس سے بھی مشکل آئے، وقت کے نبی بھی پکار اٹھے، پر مدد بھی اسی نے کیا۔ اس کا تو کھلا وعدہ، اگر تم اللہ کی مدد کروگے،تو ہم تمہاری مدد کریں گے۔
ان حالات سے وہ بے خبر و غافل نہیں، سب کچھ اس کو پتہ ہے۔ ولا یحسبن اللہ غافلا عما یعمل الظالمون۔ وہ تو ان ظالموں کی رسی کو ڈھیل دیتا ہے، اور کہتا ہے: (واملی لہم، ان کیدی متین،  میں ان کو مہلت دیتا ہوں، بلا شبہ میری تدبیر، بڑی مضبوط ہے، قرآن)

         مسلمانو! اس بات کا احساس تمہارے قریب پھٹکنے نہ بھی نہ پائے، کہ اس کے پاس دشمن کی سازشوں کا توڑ نہیں(اللہم احفظنا) بلکہ وہ تو خود کہتا ہے:( ان لوگوں نے بھی تدبیر کی،اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے) 


            مسلمانو! تم اپنی تاریخ کو دیکھو، اس بھولے سبق کو یاد کرو، تمہارے روحانی آباءو اجداد نے، سمندر میں گھوڑے دوڑا دیے، وقت کی طاقتوں کے سامنے ایسا سینہ سپر ہوئے،کہ ان کو شیشے کی طرح چور کردیا۔

          مسلمانو! تمہارے روحانی والد نے رستم جیسی طاقت کو خاموش کردیا تھا۔ طارق جیسے جری انسان نے، اسپین کی بنیاد رکھ دی۔ محمد بن فاتح جیسے باہمت جرنیل  نے تاریخ رقم کردی۔ سلطان صلاح الدین ایوبی جیسے بہادر کمانڈر نے مسجد اقصی کو عیسائیوں کے چنگل سے آزاد کرایا۔

        تمہاری تاریخ اس چمن ہند میں بھی بکھری پڑی ہے۔ اور ہاں بکسر کا میدان، سرنگا پٹنم کی زمین، شاملی کی مٹی پکار پکار، کر کہ رہی ہے، تم بہادر تھے۔ جو وقت کی طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔

       مسلمانو! اس میں کوئی شک نہیں، وہ کل بھی سی قہار تھا،آج بھی قہار ہے، کل بھی وہ جبار تھا، آج بھی وہ جبار ہے۔ بدلا وہ نہیں، بدلے ہم ہیں۔ اس نے تو کل فرعون کو لاؤ لشکر سمیٹ ڈبو دیا تھا، اج بھی وہ قادر ہے۔ ہاں اسی نے، دولت کے نشے میں مخمور قارون کو، اس کے محل سمیت زمین میں دھنسادیا تھا اور آج بھی وہ قادر ہے۔


         بس ضرورت ہے، رب سے رشتہ جوڑنے کی۔ اس کی طرف بھاگنے کی۔اس سے گریہ و زاری کی، اس کے حکموں کو پورا کرنے کی۔ اسی تاریخ کو دہرانے کی، ظالم کو پھر سے احساس کرانے کی۔

         اور پھر ان شاء اللہ  یہ وقتی تاریکی ختم ہوگی، ظلمت کدے میں، نور کی شعاعیں پھوٹیں گی۔ کفر کی باد صرصر تھم جائے گئ، ایمان کی باد بہاری  چلے گی۔ حق آئے گا، باطل سرنگوں ہوگا۔

بس


اٹھ باندھ کر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے۔


سن۔۔۔۔


مایوس کیوں کھڑا ہے
اللہ بہت بڑا ہے۔



اللہ ہم تمام اہل ایمان کو ہمت و قوت عطا فرما۔
اور ہر قسم کے خیر کا معاملہ فرما