*تبدیلیِ قیادت کا بگل بج گیا*
از: محمد عبید اللہ قاسمی، دہلی
میں ہمیشہ بڑی مسلم قیادتوں پر اعتماد، ان کی حمایت اور دفاع کرتا رہا اور دوسروں کو بھی اسی کی تلقین کرتا رہا مگر حالیہ تاریخِ ہند کے سیاہ ترین بل کو روکنے کے سلسلے میں ان کی عدمِ سعی بلکہ مکمل خموشی نے اعتماد کو مجروح کردیا اور ملت کو مایوس کردیا. ان کا یہ عمل تاریخ کے صفحات میں رقم ہوگا. سوشل میڈیا میں اور سڑکوں پر مسلم عوام پر امن احتجاج کرتی رہی، قائدین کو آواز دیتی رہی مگر انہوں نے اپنے دروازے بند کرلیے، اپنے کانوں کے سوراخوں کو مسدود کرلیا.
ہم نے پاپائیت کے کسی عقیدے کے تحت ان سے عقیدت واعتماد کا رشتہ نہیں جوڑا تھا بلکہ اس وجہ سے جوڑا تھا کہ وہ ملت کے لئے ایک مضبوط ڈھال ہونگے اور ان کی کامیاب رہنمائی کرینگے مگر افسوس...
آج نوجوان مسلم عوام اور نوجوان علماء مایوس ہوکر سوشل میڈیا پر سوالات پوچھ رہے ہیں جن کا جواب نہیں ہے. شاید اب مسلم قیادت میں انقلابی تبدیلی کا بگل بج گیا ہے.