اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: "عوام کی مدد کیسے کی جائے"کے عنوان سے الفلاح فرنٹ کے زیر اہتمام سرائمیر میں میٹنگ کل یعنی 2دسمبرکو میٹنگ میں بلڈڈونیٹ مہم,کمبل تقسیم اوردیگر ایشوز پربات ہوگی:ذاکر حسین

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 1 December 2019

"عوام کی مدد کیسے کی جائے"کے عنوان سے الفلاح فرنٹ کے زیر اہتمام سرائمیر میں میٹنگ کل یعنی 2دسمبرکو میٹنگ میں بلڈڈونیٹ مہم,کمبل تقسیم اوردیگر ایشوز پربات ہوگی:ذاکر حسین

"عوام کی مدد کیسے کی جائے"کے عنوان سے الفلاح فرنٹ کے زیر اہتمام سرائمیر میں میٹنگ کل یعنی 2دسمبرکو

میٹنگ میں بلڈڈونیٹ مہم,کمبل تقسیم اوردیگر ایشوز پربات ہوگی:ذاکر حسین

اعظم گڑھ,یکم دسمبر(نامہ نگار)الفلاح فرنٹ اعظم گڑھ یونٹ کےزیر اہتمام 2 دسمبر کوسوا 2 بجے اعظم گڑھ کے سرائمیر کھریواں موڑ پر ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے,جس میں الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ نوجوان لیڈر کاشف شاہد,مسٹر بھائ سورائ,محفوظ صاحب امباری سمیت دیگر معزز افراد کی شرکت متوقع ہے۔میٹنگ میں بلڈ ڈونیٹ مہم,کمبل تقسیم اور دیگر فلاحی کاموں پر تبادلہء خیال ہوگا۔میٹنگ کا خاص مقصد سردی میں غرباءکیلئے نیکی کی دیواراور لحاف,گرم کپڑے اور کمبل کی تقسیم پر گفتگو ہے۔اس موقع پر الفلاح فرنٹ  کے صدر ذاکر حسین نے تمام لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ذاکر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ جس طرح سے اعظم گڑھ کی عوام بالخصوص نوجوان ٹورنامنٹ اور مشاعرہ میں بڑی بڑی رقم خرچ کر دیتے ہیں,اسی طرح سے کمبل تقسیم کیلئے سارے لوگ مل کر پیسے اکٹھا کریں اور مستحق افرادتک بغیر کسی پرچار کے کمبل پہنچا دیں۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر چاہیں تو اپنے پیسے کا صحیح استعمال کرکے بے شمار غرباء کو راحت پہنچا سکتے ہیں۔میٹنگ میں مستحق بچوں کی تعلیم کا کیسے انتظام کیا جائے,اس پر بھی گفتگو ہوگی۔

رابطہ:8368463763