اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مفتی محمد احمد اللہ صاحب پھولپوری کا ایک مبارک سفر۔۔۔۔۔۔۔۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 4 December 2019

مفتی محمد احمد اللہ صاحب پھولپوری کا ایک مبارک سفر۔۔۔۔۔۔۔۔

مفتی محمد احمد اللہ صاحب پھولپوری کا ایک مبارک سفر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے ناظم اعلی وشیخ الحدیث حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد احمد اللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم العالیہ بتاریخ 4ربیع الثانی 1441ھ مطابق 2دسمبر 2019ءبروز دوشنبہ عمرہ کے سفر پر روانہ ہوئے،اور حضرت کے ہمراہ والدہ محترمہ، رفیق حیات اور برادر صغیر محمد اللہ سلمہ بھی شریک سفر ہیں،مقررہ تاریخ سےقبل متوسلین کی ایک جماعت مرکزی خانقاہ شاہ ابرار پھولپور پیرومرشد کی دعاء اور ارض مقدسہ پررخصت کرنے کے لئے حاضر ہوگئی،2دسمبر کی شام بعد نماز عصر علاقائی متعلقین و محبین اور عزیزواقارب کاہجوم امنڈ پڑا،علاوہ ازیں مدرسہ ہذا کے اساتذہ وطلبہ بھی اوقات تعلیم مکمل کرکے حضرت کے دولت خانہ پہنچ کر خوشی کا اظہار فرمایا،بعد نماز عصر حضرت اپنی تیاریاں مکمل کرکے گھر سے باہر تشریف لائے،وقت بھی تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا،فورا تمام احباب کو جمع کرکے ایک مختصر اور جامع دعاء فرمائی،جس میں سفر کی آسانیاں اور ملک کے امن وامان نیز ہر ایک فرد کو اللہ تعالیٰ کے دربار کی حاضری کی دعاء مانگ کر رخصت ہوگیے، آغاز سفر بذریعہ کیفیات ایکسپریس ہونا تھا چنانچہ حضرت کے برادر محترم حضرت مولانا مفتی محمد اجوداللہ صاحب پھولپوری ،حاجی اسعد اللہ صاحب اور دیگر حضرات خراسن روڈ پھولپور اسٹیشن پہنچے ،ٹرین کی آمد پر وقت رخصت وہاں بھی مختصر دعاء حضرت نے فرمائی،اور دھلی کے لئے روانہ ہوگئے،وہاں مختلف صوبوں سے ہم سفر چند احباب بھی تشریف فرما تھے،3دسمبر2019 بروز سہ شنبہ بذریعہ طیارہ پرواز کرگئے،اور الحمدللہ وہاں خیروعافیت سے پہنچ کر مقصد سفر میں مصروف عمل ہوگئے،
نیز ماہ نومبر میں محسن الامت حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری علیہ الرحمہ کی یاد تازہ ہوجاتی ہے،چونکہ حضرت علیہ الرحمہ کا وصال 30نومبر 2017بروز پنجشنبہ  بعد نماز فجر حالت سفر عمرہ مکۃ المکرمہ میں ہوا تھا،یہ تاریخ آتے ہی حضرت کی یاد ستانے لگتی ہے،یہ مہینہ قابل یادگار ہے،ایسے موقع پر خصوصا اہل خانہ کو غم کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اللہ تعالی حضرت علیہ الرحمہ کو غریق رحمت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین

حج و عمرہ کے بے شمار فضائل،ملاحظہ فرمائیں،

مسلمانوں کا مرجع ومرکز کعبۃ اللہ شریف ہے،سرزمین دنیا پر سب سے پہلے خانہ کعبہ وجود میں آیا،اسلام کا دوفریضہ اس کے بغیر مکمل نہیں ہوتا،پہلا نماز جو بغیر قبلہ رخ نماز درست نہیں ہوتی،اور حج کا فریضہ وہاں حاضرہوکر ہی ادا ہوتاہے،نیز عمرہ کی فضیلت خانہ کعبہ شریف سے ہی حاصل ہوتی ہے

٭حضور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان :یکے بعد دیگرے حج و عمرہ کرتے رہو، اس لئے کہ یہ دونوں غریبی اور گناہوں کو ایسے ختم کرتے ہیں جیسے دہکتی ہوئی بھٹی لوہے کے زنگ کو ختم کرتی ہے۔

٭ایک عمرہ دوسرے عمرے تک کے درمیانی مدت کے گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مبرور کی جزا جنت ہی ہے۔

٭ حج و عمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں، اللہ نے دعوت دی انہوں نے قبول کیا اور انہوں نے مانگا تو اللہ نے انہیں نوازا۔ ایک دوسری روایت میں ہے: کہ اگر وہ اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں تو اللہ تعالی انہیں بخش دیتا ہے ۔

٭ جو شخص حج کے لئے نکلا پھر راستے میں مرگیاتو اسکے اعمال نامہ میں قیامت تک حج کا ثواب لکھا جاتا رہے گا، اور جو شخص عمرہ کے لئے نکلا پھر راستے میں مرگیاتو اسکے اعمال نامہ میں قیامت تک عمرہ کا ثواب لکھا جاتا رہے گا۔

٭ جب بھی کوئی مومن اپنا دن احرام کی حالت میں گزارتا ہےتو اس دن کا سورج اس کے گناہوں کو ساتھ لے کر ڈوب جاتا ہے

٭ جس نے بیت اللہ کا طواف کیا توہر قدم اٹھانے اور رکھنے پر اللہ تعالی نے اس کے لئے ایک نیکی لکھ دیتاہے اور اس کی ایک برائی مٹادیتا ہے اور اس کے لئے ایک درجہ بلند کردیتا ہے ۔

٭ (طواف کرنے والا) جب کوئی حاجی طواف میں اپنا قدم اٹھاتا اور رکھتا ہے تو اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، دس گناہ مٹا دئے جاتے ہیں، اور دس درجے بلند کئے جاتے ہیں۔

٭ اور طواف کے بعد کی دو رکعتوں کا (ثواب ایسے ہے جیسے) بنی اسماعیل میں سے ایک غلام آزاد کرنا ہے۔

٭ بے شک حجر اسود اور رکن یمانی کو چھونے سے گناہ جھڑجاتے ہیں۔

٭ بے شک اللہ تعالی قیامت کے دن حجر اسود کواس حال میں لے آئے گا اسکی دو آنکھیں ہونگی جن سے وہ دیکھے گا، اور ایک زبان ہوگی جس سے وہ بات کرے گا چنانچہ جس نے اسے حق کے ساتھ چھوا ہوگاتووہ اس کے بارے میں گواہی دےگا۔

٭ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا ستر (٧٠) غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔

حضرت والا کا ایام عمرہ میں رابطہ نمبر۔۔۔
0546217405

از نشریات : خانقاہ شاہ ابرار پھولپور اعظم گڑھ یوپی