اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بہار اور جھارکھنڈ میں راشٹریہ علماء کونسل سیاسی زمین تلاش کرنے میں مصروف کشن گنج میں درجنوں افراد نے لی راشٹریہ علماء کونسل کی رکنیت ذاکر حسین

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 4 December 2019

بہار اور جھارکھنڈ میں راشٹریہ علماء کونسل سیاسی زمین تلاش کرنے میں مصروف کشن گنج میں درجنوں افراد نے لی راشٹریہ علماء کونسل کی رکنیت ذاکر حسین

بہار اور جھارکھنڈ میں راشٹریہ علماء کونسل سیاسی زمین تلاش کرنے میں مصروف

کشن گنج میں درجنوں افراد نے لی راشٹریہ علماء کونسل کی رکنیت

ذاکر حسین

کشن گنج, 4دسمبر (نامہ نگار)آج راشٹریہ علماء کونسل بہار کے ضلع کشن گنج میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔جس میں مولانا آفتاب اظہر صدیقی,مولانا عبدالکریم جامعی، مولانا صائم قاسمی، مولانا منصور القادری اور مولانا عبدالمنتقم نے شرکت کی- اس موقع پرمولانا آفتاب اظہر صدیقی نے کہا کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ صاف ستھری سیاست کو ملک بھر میں فروغ دیا جائے اور سیاسی میدان میں جو کچھ خرابیاں آگئی ہیں انہیں دور کیا جائے- اچھے امیدواروں کا ساتھ دیا جائے اور گھوٹالہ بازوں کا پردہ فاش کیا جائے- سیاست میں در آئیں تمام برائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اچھائیوں کو فروغ دیا جائے- ایسی سیاست ہمارا مقصد ہے جس سے قوم اور انسانیت کا بھلا ہو، جس سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہوسکے، ایسی سیاست ہماری ترجیح ہے جس سے ایمانداری عام ہو اور عوام کا اعتماد اپنے لیڈران پر برقرار رہے- آر یو سی کے صوبائی صدر محمد فردوس احمدپرنس کے مشورے سے منعقدہ میٹنگ میں مولانا عبدالکریم جامعی کو کشن گنج سے راشٹریہ علماء کونسل کا ضلع صدر منتخب کیا گیا، ساتھ ہی مولانا صائم قاسمی کو چھترگاچھ پنچایت صدر اور مولانا منصور القادری کو دودھ اونٹی پنچایت صدر چُنا گیا-
پارٹی میں شامل ہونے کے بعد مولانا عبدالکریم جامعی نے کہا کہ ہمیں بڑے دنوں سے ایسی پارٹی کی تلاش تھی جس  کا مقصد سیاست کی گندگیوں کو دور کرنا ہو، لہذا اب ہمیں ایک صاف ستھری سیاسی پارٹی راشٹریہ علماء کونسل کی شکل میں ملی ہے، ہم اس کے پلیٹ فارم سے پورے ضلع میں ایماندار سیاست کی داغ بیل ڈالیں گے ان شاء اللہ!
مولانا صائم قاسمی نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں ایک ایسی پارٹی سے منسلک ہوا ہوں کہ جس کا لیڈر بے باک ہونے کے ساتھ بے داغ بھی ہے، میں اپنے پنچایت سے بھرشٹ اور بے ایمان لوگوں کا ورودھ کروں گا اور ان کی سیاست کو لگام دینے کا کام کروں گا- مولانا منصور القادری نے کہا کہ مجھے اس پارٹی سے منسلک ہوکر خوشی محسوس ہورہی ہے، میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پارٹی نے مجھے اس لائق سمجھا، ہمیں مل جل کر غریبوں مظلوموں اور پسماندہ لوگوں کے لیے کام کرنا ہے................................