اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ و اطراف میں گزشتہ تین دنوں سے انٹرنیٹ سروس بند!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 21 December 2019

اعظم گڑھ و اطراف میں گزشتہ تین دنوں سے انٹرنیٹ سروس بند!



اعظم گڑھ و اطراف میں گزشتہ تین دنوں سے انٹرنیٹ سروس بند!
رپورٹ: حافظ ثاقب اعظمی
__________________
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز21/دسمبر 2019) اعظم گڑھ و اطراف میں گزشتہ تین دنوں سے انٹرنیٹ کی سروس بند کر دی گئی ہے،  ملک میں شہریت ترمیمی بل کو لیکر کئی جگہوں کے حالات خراب ہیں، جس کو لیکر اترپردیش کے کئی اضلاع میں انٹرنیٹ کی سروس بند کر دی گئی ہے، گزشتہ دنوں یوپی کے دیوبند  مئو اور اعظم گڑھ میں  انٹرنیٹ کی سروس بند کر دی گئی ہے، جس سے نوجوانوں میں اس سروس کے بند ہونے اے بوکھلاہٹ سی ہوگئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پرسوں تقریباً دو بجے سے لوگوں کے موبائل پر میسیج سے اطلاع دے دی گئے ہے، لیکن ووڈا فون اور آئیڈیا میں انٹرنیٹ کی سروس چل رہی تھی لیکن رات بارہ بجے کے بعد وہ بھی بند ہو گئی ہے جسے دیکھ کر دیگر یوزرس بوریت کے شکار ہو رہے ہیں۔
خبر لکھے جانے تک انٹرنیٹ کی سروس بند تھی۔