اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: امیت_شاہ_اور_نریندرمودی_کی_داداگیری_نہیں_چلےگی شہریت ترمیمی بل واپس لے سرکار! جلگاؤں جامود میں کاروانِ امن و انصاف کا زبردست احتجاجی مارچ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 5 December 2019

امیت_شاہ_اور_نریندرمودی_کی_داداگیری_نہیں_چلےگی شہریت ترمیمی بل واپس لے سرکار! جلگاؤں جامود میں کاروانِ امن و انصاف کا زبردست احتجاجی مارچ

امیت_شاہ_اور_نریندرمودی_کی_داداگیری_نہیں_چلےگی
شہریت ترمیمی بل واپس لے سرکار!
جلگاؤں جامود میں کاروانِ امن و انصاف کا زبردست احتجاجی مارچ

جلگاؤں جامود: (۵ دسمبر)
اسٹاف رپوٹر
شہریت ترمیم بل ۲۰۱۹ (CAB) جسے کل مرکزی کابینہ نے منظوری دی ہے اور حکومت اسے راجیہ سبھا میں فوراً پاس کروانا چاہتی ہے، اس بل کی موجودہ شکل میں افغانستان، بنگلادیش اور پاکستان کے ہندوؤں، جینیوں، سکھوں، بودھوں پارسیوں اور عیسائیوں کس ہندوستانی شہریت دینے کی سہولت ہے۔

اس بل کے سبب مسلم طبقے میں بے چینی کا ماحول پایا جا رہا ہے۔ اسی کے چلتے مہاراشٹر کے ضلع بلڈانہ میں جلگاؤں جامود میں مشہور سماجی تنظیم کاروانِ امن و انصاف CPJ کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

اس احتجاجی مظاہرے کے ذریعے کاروانِ امن و انصاف نے شہریت ترمیم بل کو آئینِ ہند کی بنیادی روح کے منافی قرار دے کر اسے مذہب کی بنیاد پر بانٹنے والا بتایا۔ اور یہ صاف کیاگیاکہ بھارت میں امیت شاہ اور نریندرمودی کی من مانی داداگیری چلنے والی نہیں ہے، ساتھ ہی حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا کہ وہ اس بل کو جلد از جلد واپس لے۔ ورنہ کاروانِ امن و انصاف موافق فکر کی تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک ملک گیر عوامی تحریک شروع کرے گا۔

اس مظاہرے میں کاروانِ امن و انصاف کے قومی ورکنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر شاکر خان نے صاف لفظوں میں کہا کہ اگر حکومت نے یہ بل واپس نہ لیا تو عوامی نافرمانی تحریک کھڑی کی جائے گی اور CAB اور NRC کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

کاروان امن و انصاف Companions Of Peace & Justice کے اس احتجاجی مارچ میں فرزندان توحید کے جم غفیر سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں اور سماجی شخصیات نے بیک زبان شرکت کی

اس موقع پر کانگریس کے ضلعی رکن یونس خان، آصف اقبال، نیشنل کانگریس کے شہر صدر عبد الظہیر، کاروانِ امن و انصاف کے ضلعی صدر شیخ بہاؤ الدین، اظہر دیش مکھ، اعظم قریشی، کانگریس شہر (اقلیاتی) صدر حسین راہی، ایم آئی ایم شہر صدر سمیر آئرن، شیخ نفیس، عرفان شیٹی، جنید، سمیر، عمران، اعزاز، شمیم بھائی، کریم سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔