اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آندولن کی راہ پر بنکر، مکمل بند رہے پاورلوم، ڈی ایم نے کیا گفتگو

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 21 December 2019

آندولن کی راہ پر بنکر، مکمل بند رہے پاورلوم، ڈی ایم نے کیا گفتگو

آندولن کی راہ پر بنکر، مکمل بند رہے پاورلوم، ڈی ایم نے کیا گفتگو 

                         

    (معراج احمد انصاری )
ٹانڈه/امبيڈکرنگر :21 دسمبر 2019 آئی این اے نیوز
ٹانڈہ کا بنکر پاورلوم پر بجلی فلیٹ ریٹ پر فراہم کئے جانے کے نظام میں تبدیلی سے ناراض ہو کر  آندولن کی راہ پر نکل پڑا ہے۔ آج اپنے کاروبار بند کرکے اس نظام کو واپس لینے کا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہڑتال کے پیشِ نظر ڈی ایم نے بنکروں سے روبرو ہو کر تفصیلی گفتگو کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاورلوم بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی دئے جانے کے ساتھ ہی بجلی بل کی ادائیگی پاسبک کے پرانے نظام کو ختم کئے جانے کے خلاف آج سنیچر کے روز اترپردیش بنکرسبھا کے اعلانیہ پر ٹانڈہ کے بنکروں نے پاورلوم کا مکمل ہڑتال کیا۔ اس ہڑتال سے علاقے کے تقریباً 65 ہزار پاورلوموں کے کھٹر پٹ کی آوازیں بند ہونے سے خاموشی طاری رہی۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار سنیچر کے روز لگنے والی کپڑوں کی منڈی حقانی ہاٹ بھی بند رہنے سے حکومت کی اس غلط پالیسی کا بنکروں کی ناراضگی کا گواہ بنا۔ ہڑتال کے سلسلے میں اترپردیش بنکرسبھا کے صدر حاجی افتخار انصاری کی قیادت میں بنکروں کا ایک وفد ایس ڈی ایم ٹانڈہ مہندر پال سنگھ سے ملکر بنکروں کے مطالبات کی حمایت میں وزیر اعلیٰ اترپردیش کو مخاطب میمورنڈم پیش کیا۔
میمورنڈم پیش کرتے ہوئے
حاجی افتخار نے تفصیل کے ساتھ بنکروں کے تمام مسائل کا زکر کرتے ہوئے  کہا کہ ہے کہ بنکروں کی پریشانیوں کے پیشِ نظر کپڑا بنائی صنعت کی ترقی اور فروغ دینے کے لیے صوبائی حکومت نے 2006 میں پاورلوم بنکروں کو کسانوں کی طرح فلیٹ ریٹ پر بجلی کی فراہمی کئے جانے کا حکم دیا تھا۔ اسی حکم نامہ کے تحت پاورلوم بنکروں کو بجلی کی سہولیات ملتی رہی ہے۔ لیکن 3 دسمبر کو منعقدہ کیبنٹ کی میٹنگ میں فلیٹ ریٹ اسکیم کو ترمیم کردیا گیا اور اس کی جگہ میٹر یونٹ پر مبنی اسکیم کو منظوری دے دیا گیا ہے۔ اس کے تحت اب پاورلوم بنکروں کو 01 جنوری 2020 سے فکس ریٹ کے بجائے میٹر ریڈنگ کے مطابق بل کی ادائیگی کرنی پڑےگی۔ انہوں نے اس نئے اسکیم کی پر زور مخالفت کرتے ہوئے مزيد کہا  کہ صوبائی حکومت کا یہ فیصلہ بنکروں کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے پاورلوم بنکروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیگا، جو سب سے زیادہ افراد کو روزی فراہم کررہا ہے۔ حاجی افتخار نے ریاستی حکومت سے اپنا فیصلہ واپس لینے اور پرانے نظام کو بحال رکھے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ہڑتال کے پیشِ نظر ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار مشر بنکروں سے روبرو ہوئے اور انکے مسائل کو سنا اور تفصیلی گفتگو کیا۔ اس دوران انہوں نے بنکروں سے اظہارِ  ہمدردی کرتے ہوئے امن و امان بنائے رکھنے کی اپیل بھی کیا۔ وفد میں شکیل احمد انصاری، محمد عالم، دستگیر عالم، امام الدین، محمد اشرف، ایاز احمد وغیرہ موجود رہے