اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیتامڑھی میں شہریت بل کے خلاف لاکھوں لوگوں نے کیا احتجاج سیتامڑھی محمد ارمان علی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 21 December 2019

سیتامڑھی میں شہریت بل کے خلاف لاکھوں لوگوں نے کیا احتجاج سیتامڑھی محمد ارمان علی

سیتامڑھی میں شہریت بل کے خلاف لاکھوں لوگوں نے کیا احتجاج
سیتامڑھی محمد ارمان علی
سیتامڑھی :21 دسمبر 2019 آئی این اے نیوز
شہریت ترمیمی بل اور این آر سی کے خلاف صبح سے ہی شدید ٹھند کے باوجود لاکھوں لوگوں نے ضلع بھر سے شرکت کرکےاپنی بیداری کا زبردست ثبوت پیش کیا,دس بجے دن سے بل کے خلاف مہسول آزاد چوک سے راجوپٹی ہوتے ہوئے ڈمرا کلکٹریٹ تک جو تقریباً 6 کیلو میٹر ہے کوپیدل طے کرنے میں چارگھنٹہ لگا اس احتجاجی جلوس میں ہندوستان کے آئین پر یقین رکھنے والے ہندوسا تینوں نے جس میں ہندو مسلمان سب شریک تھے جلوس کی شکل میں کلکٹریٹ پہونچے اس درمیان فلگ شگاف نعرہ لگاتے ہوئے شہریت ترمیمی بل واپس لواور این آر سی ہم ہندوستا نیوں کو منظور نہیں جیسے نعرے لگائے گئے احتجاجی جلوس بہت ہی پرامن طریقے سے گذرا حفاظتی انتظامات بہت سخت تھا چپہ چپہ پر پولس کے جوان تعینات کئے گئے تھے احتجاجی جلوس کے چنندہ نمائندوں نے ڈی ایم ابھیلاشا کماری شرما کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم سوپناگیا جس میں صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس ظالمانہ کالے قانون شہرہت ترمیمی بل کو واپس لیا جائے جو ہندوستا نیوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے والا ہے اس احتجاجی جلوس میں محمد جنید عالم, محمد عارف حسین, محمد ارمان علی صدر مدرسہ رحمانیہ مہسول, محمد شفیق خان, محمدصدرعالم نعمانی, نوشاد عالم, محمد ظفر ہاشم, سکندر حیات خان ,محمد جوہر علی تاج, محمد ہاشم, محمد سلام, محمد اسد ,محمد ننھے, مولانا طیب عالم نوری, مولانا نورالہدی قادری, سید احتشام, علیم آرزو, محمد بشارت کریم, مولانا اسلم قادری,سلمان ساغر ,قاری امتیاز, انظارالحق توحید, پرویز عالم, گوہرصدیقی, الحاج حشمت حسین, محمد مظہر علی, محمد مرتضی ,محمد کفیل, ڈاکٹر محمد رفیق, محمد اشتیاق عالم,مولانا محمد غزالی ,الحاج اشرف علی, مولانا محمد امان اللہ, قاری مشتاق احمد, مولانا مطیع الرحمن, مولانا رحمت اللہ ندوی, مولانا نذیر احمد, محمد نصر, وغیرہ قابل ذکر ہیں