اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *آہ حفیظ نعمانی صاحب* سید شعیب علیگ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 8 December 2019

*آہ حفیظ نعمانی صاحب* سید شعیب علیگ

*آہ حفیظ نعمانی صاحب*
سید شعیب علیگ
ابھی ابھی یہ افسوسناک خبر ملی کہ روزنامہ *اودھ نامہ* کے مستقل کالم نگار اور اپنی بیباک راۓ رکھنے والے ممتاز صحافی حفیظ نعمانی صاحب نے داعئ اجل کو لبیک کہدیا۔۔‌‌ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ نعمانی صاحب کی رحلت دنیائے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اپنی لمبی صحافتی زندگی میں حفیظ نعمانی صاحب کو نہ جانے کتنی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں لیکن وہ مرد مجاہد کی طرح ثابت قدم رہے اور باطل کے سامنے کبھی نہیں جھکے۔ مرحوم گو کہ علیگ نہیں تھے لیکن علی گڑھ تحریک سے اس حد تک وابستہ رہے کہ  تقریباً ۹ ماہ جیل میں گزارنے پر انکو مجبور ہونا پڑا ۔ ۔ ۔ علیگ برادری مرحوم کی بے لوث خدمات کے لئے ان کی مرہونِ منت ہے اور اس برادری کے ایک حقیر رکن کی حیثیت سے یہ خاکسار بارگاہ الٰہی میں مرحوم کی مغفرت اور اعلی درجات کے لئے دعا گو ہے۔۔۔۔ خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں!!!!!!