اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والا سیف الرحمن نام کاایک طالب علم اتوار کی شام سے جامعہ نگر علاقہ سے لاپتہ ہے

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 17 December 2019

اعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والا سیف الرحمن نام کاایک طالب علم اتوار کی شام سے جامعہ نگر علاقہ سے لاپتہ ہے

اعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والا سیف الرحمن نام کاایک طالب علم اتوار کی شام سے جامعہ نگر علاقہ سے لاپتہ ہے
نئی دہلی :18 دسمبر 2019 آئی این اے نیوز
رپورٹ: انس عارف
گھر کے لوگوں کو اس ضمن میں جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی درخواست دی ہے ۔
اطلاع کے مطابق سیف الرحمن ولدریاض الرحمن اعظم گڑھ میں پھول پور کے پاس مہواں نامی گاؤں کا رہنے والا ہے اور دہلی میں رکھ کر عربی کوچنگ کررہاتھا۔ اتوار کی شام بٹلہ ہاؤس میں اپنے کمرے سے نکلا تو پھر واپس نہیں لوٹا۔ گھر کے لوگوں کو تشویش ہوئی کہ شاید جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس کی بربریت کا شکار تو نہیں ہواہے۔ انہوں نے اسپتالوں اور پولیس تھانہ کا چکر لگایا لیکن خبر لکھے جانے تک سیف الرحمن کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ منگل کے روز گھر کے لوگوں نے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ لکھوانی چاہی لیکن پولیس نے رپورٹ نہ لکھ کر صرف درخواست جمع کرلی ہے اور بدھ کو بلایا ہے۔
سیف الرحمن کے بھائی حفیظ اعظمی نے لوگوں سے اپنے بھائی کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا نمبر
9990915164